DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Unidentified thieves stole blankets, comforters and clothes worth many lakhs of Rps in Chaukpindori

کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے کمبل،رضائیاں اور کپڑے کے تھانہ لے اڑے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے کمبل،رضائیاں اور کپڑے کے تھانہ لے اڑے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوکپنڈوری پنڈی روڈ میں واقع کپڑے کی دکان میں نامعلوم ملزمان عقبی سائیڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور دکان میں موجود قیمتی کمبل،رضائیاں،کپڑے اور کپڑوں کے تھان چوری کر کے فرار ہو گئے۔دکان کے مالک نجیب کو صبح دکان پر آنے کے بعد واردات کا علم ہوا۔جب وہ دکان میں داخل ہوئے تو تمام سامان بکھرا پڑا تھا۔

Kallar Syedan; According to shop owner Najeeb, unidentified assailants broke through the back side wall of a clothing shop located in Chaukpindori and entered the shop and stole valuable blankets, comforters, clothes and clothes from the shop and fled.

چوہدری محمد ریاض کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت

Strong condemnation of the arrest of former Minister Chaudhry Muhammad Riaz

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے رہنماؤں راجہ گلستان خان،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین شیخ حسن ریاض راجہ ظفر محمود حاجی اخلاق حسین نے سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نیب نیازی گثھ جوڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں میاں نواز شریف نے جب حقائق بیان کرکے مخالفین اور اداروں کو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے اور احتساب کے نام پر لیگی رہنماؤں اور گرفتاریوں کاسلسلہ شروع کر دیا انہوں نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ چوہدری ریاض کے خلاف کیس کا انیس برس بعد فیصلہ آنا ہی اس کی شفافیت پر بدنما دھبہ ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اب بیدار ہو چکا ہے وہ چھوٹے صوبوں کو مستحکم کرنے ووٹ کو عزت دو اور سول سپریمیسی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر چوہدری حسن رضا نے اپنے پانچ ماہ کی تعیناتی کے دوران سیاسی اثر رسوخ کی پرواہ کئے بغیر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کی

Police SHO Sub-Inspector Chaudhry Hassan Raza, during his five-month deployment, took action against drug dealers and illegal weapons, regardless of political influence.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر چوہدری حسن رضا نے اپنے پانچ ماہ کی تعیناتی کے دوران سیاسی اثر رسوخ کی پرواہ کئے بغیر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کی۔انہوں نے پریس بریفینگ کے دوران مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پانچ ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران جائز اسلحہ کے 27مقدمات درج کر کے دو عدد کلاشنکوف،2 2عدد پسٹل، چار عدد رائفل اور107روند برآمد کر لئے۔منشیات فروشی کے 47 مقدمات میں 25 کلو445 گرام چرس،90 لیٹر کھلی شراب جبکہ609بوتل دیسی شراب برآمد کر لی۔اسی طرح قماربازی ایکٹ کے تحت 04مقدمات درج کئے گئے جن میں تین لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد کی داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی۔ یاد رہے کہ سال 2018 میں ناجائز اسلحہ کے 42 مقدمات درج ہوئے تھے جن میں 45 پسٹل،ایک عدد رائفل،ایک عدد بندوق،ایک عدد چھری اور 134 روند برآمد ہوئے تھے جبکہ منشیات کے 39 مقدمات میں 14 کلو420 گرام چرس اور 589بوتل شراب اور قماربازی کے ایک مقدمے میں 12 ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی۔

ملزم محرم شہزاد سکنہ لونی جسیال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پندرہ لٹر شراب برآمد

Shehzad resident of Looni Jasyial arrested with 15 liters of liquor recovered from his possession

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں پولیس نے کلر بائی پاس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محرم شہزاد ولد عابد سکنہ لونی جسیال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پندرہ لٹر شراب برآمد کر لی۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان اسد کیانی کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں گکھڑ ادمال سے ہے

Asad Kiyani, a young man injured in firing by Indian forces, hails from Gakhar Admal village in Kallar Syedan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گزشتہ روز سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان اسد کیانی کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں گکھڑ ادمال سے ہے اور یہ گلتاسب کیانی کا فرزند ہے۔اسے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button