DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Reorganization of PTI UC Guff, Mirza Musaddiq President and Raja Haroon Janjua nominated General Secretary

پی ٹی آئی یوسی گف کی تنظیم نو،مرزا مصدق صدر اور راجہ ہارون جنجوعہ جنرل سیکرٹری نامزد ہو گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی یوسی گف کی تنظیم نو،مرزا مصدق صدر اور راجہ ہارون جنجوعہ جنرل سیکرٹری نامزد ہو گئے دیکر عہدیداران درج ذیل ہیں سینئر نائب صدر راجہ مظہرنائب صدور ،راجہ عادل،محمد یعقوب،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری امبر علی عابد،جوائنٹ سیکرٹریز نسیم قریشی،چوہدری فرخ،راجہ اظہر جنجوعہ،سیکرٹری فنانس سہیل خالد،سیکرٹری انفارمیشن چوہدری عمیر،سیرٹری ممبر شپ انضر کیانی،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز قدیر بگا،حاجی اشتیاق،مدثر جبار

Kallar Syedan; Reorganization of PTI Union Council Guff has been announced, Mirza Musaddiq President and Raja Haroon Janjua has been nominated General Secretary

روات کلر روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی عقب سے سکول وین کو ٹکر،موٹرسائیکل پر سوار تین میں سے دو طالبعلم زخمی ہو گئے

Two students injured as motorcycle collided with schoool van

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات کلر روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی عقب سے سکول وین کو ٹکر،موٹرسائیکل پر سوار تین میں سے دو طالبعلم زخمی ہو گئے واقعہ پیر کی صبح اس وقت مانکیالہ پل پر پیش آیا جب ایک سکول وین بچوں کولے کرجا رہی تھی کہ مانکیالہ پل پر عقب سے ایک تیزرفتار موٹر سائیکل آیا جس پر کالج جانے کے لیئے تین نوجوان طالبعلم سوار تھے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور موٹرساہیکل آگے جاتی سکول وین سےپوری شدت سے ٹکرایا جس سے موٹرساہیکل پر سوار جہانزیب اور ریحان زخمی ہوگئے کلرسیداں ٹریفک انچارج عمران خان نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرایا

کلر سیداں میں 14سالہ یتیم بچے کے ساتھ تین افراد کی ذیادتی ایک لڑکی بھی اس جرم کی ویڈیو بناتی رہی

A 14-year-old orphan in Kallar Syedan was raped by three people and a girl was filming the alleged crime.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں میں 14سالہ یتیم بچے کے ساتھ تین افراد کی ذیادتی ایک لڑکی بھی اس جرم کی ویڈیو بناتی رہی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا بیوہ محمد حنیف نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کا چودہ سالہ بیٹا سنیل پکوان سنٹر میں مزدوری کرتا تھا جہاں گزشتہ روز وقاص سکنہ ڈریال،حنیف سکنہ میرا مٹور اور راحیل سکنہ پرانا سروہا نے ایک کمرے میں لے جا کر اس سے باری باری ذیادتی کی اور اس دوران ایک لڑکی صبا اس کی ویڈیو بناتی رہی کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان حنیف،وقاص اور راحیل کو گرفتار کر لیا ہے

افضل اقبال عرف جانی سکنہ میرا سکرانہ سے تین سو گرام چرس برآمد

Afzal Iqbal alias Jani of Sakrana arrested with 300 grams of cannabis

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں پولیس نے گزشتہ روز افضل اقبال عرف جانی سکنہ میرا سکرانہ کو روک کر دوران تلاشی اس سے تین سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

پولیس نے مجھ سے ایک لاکھ روپے لیئے نہ ہی واپس کیئے برطانیہ پلٹ شہری چوہدری تصور نے گزشتہ روز سی پی او آفس جا کر تحریری بیان دیا

The police had taken Rs 100,000 from me and did not return it. Chaudhry Taswar, a British citizen, went to the CPO office yesterday and gave a written statement.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پولیس نے مجھ سے ایک لاکھ روپے لیئے نہ ہی واپس کیئے برطانیہ پلٹ شہری چوہدری تصور نے گزشتہ روز سی پی او آفس جا کر تحریری بیان دیا کہ اس سے کسی پولیس والے نے ایک لاکھ کی رشوت وصول کی اور نہ ہی مجھے واپس کی گئی اس طرح رشوت وصولی اور واپسی کا واقعہ ہی مشکوک ہو گیا پی ٹی آئی کے رہنما غلام مرتضی ستی نے کہا کہ ان کی مداخلت پر وصول کردہ ایک لاکھ روپے واپس کیئے گئے مگر اب مدعی ہی اپنے موقف سے منحرف ہو گیا تو عمران خان سمیت کوئی بھی حالات کو بہتر نہیں کرسکے گا

Show More

Related Articles

Back to top button