DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Ch. Shafqat Mehmood donated 1 kanal of land, building construction and furniture for UC Nala Musalmana council building

چوہدری شفقت محمود سابق چیرمین و ممبر ضلع کونسل کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری فیلڈ آفس نلہ مسلماناں کے لیے1کنال زمین عطیہ،بلڈنگ کی تعمیر اور فرنیچر دے کر عوام علاقہ کے لیے دل جیت لیے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چوہدری شفقت محمود سابق چیرمین و ممبر ضلع کونسل کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری فیلڈ آفس نلہ مسلماناں کے لیے1کنال زمین عطیہ،بلڈنگ کی تعمیر اور فرنیچر دے کر عوام علاقہ کے لیے دل جیت لیے۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نلہ مسلماناں کی عوام کی دعا ہیں رنگ لے آہیں یونین کونسل میں نیاء فلیڈ آفس کی تعمیر مکمل ہو گئی مسلسل طویل جدوجہد کے بعد نلہ مسلماناں کے لوگوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودنے بے لوث عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھتے ہوئے یونین کونسل نلہ مسلماناں کے فلیڈ آفس کے لیے ایک کنال زمین عطیہ کی اور بلڈنگ کی تعمیر اور فرنیچر کے لیے ٹوٹل رقم اپنی جیب سے ادا کی زمین کی الاٹمنٹ سے لے کر بلڈنگ کی تعمیر اور سامان کی فراہمی تک ہر اک چیز کی خصوصی طور پر نگرانی کی اور لوگوں کے کاموں کو انکی دہلیز تک پہنچانے کا خواب پورا کر دیا۔ تحصیل ٹی ایم اے آفس کلر سیداں سے لے کر لاہور تک بھاگ دوڑ کرنے کے بعد یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچایااہلیان علاقہ نے عوام کے حقیقی خادم چوہدری شفقت محمود سابق چیرمین و ممبر ضلع کونسل کو ان کوششوں کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

Kahuta; Chaudhry Shafqat Mehmood, former chairman and member of district council, continued his public service by donating 1 kanal of land, building construction and furniture to the people of the area for the union council field office.

راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان وفاقی وزیر پارلیمانی امور سے ملاقات

Raja Amir Mazhar Candidate for Tehsil Nazim Kahuta Meets Senior PTI Leader Dr. Babar Awan Federal Minister for Parliamentary Affairs

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان وفاقی وزیر پارلیمانی امور سے ملاقات۔ ایف اے ٹی ایف بل منظور کرانے پر مبارکبادماڈل یونین کونسل ہوتھلہ کے حوالے سے بھی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم نے اسلام سیکریٹ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان وفاقی وزیر پارلیمانی امور سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ایف اے ٹی ایف بل منظور کرانے پر مبارکبادپیش کی جس پر ڈاکٹر بابر اعوان نے راجہ عامر مظہرکا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان وفاقی وزیر پارلیمانی امور سے اپنی یونین کونسل ہوتھلہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس انہوں نے ہوتھلہ کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیلانے کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے اپنی یوسی میں گیس، بجلی،روڈ کے جو کام رہ گئے تھے ان کو کرانے کے حوالے سے بھی تفصیلی خصوصی گفتگو کی اس موقع پرسابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم نے یونین کونسل کو ڈل یونین کونسل کا درجہ دیلانے پر اہلیان علاقہ کی طرف سے ڈاکٹر بابر اعوان وفاقی وزیر پارلیمانی امورکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔

راجہ حسن عظیم جنجوعہ کی طرف سے معروف کاروباری شخصیت راجہ خورشید احمد آف گوہڑہ کے اعزاز میں پر تکلف ناشتہ

Raja Hassan Azeem Janjua hosted a sumptuous breakfast in honor of renowned businessman Raja Khurshid Ahmed of Gohra.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن عظیم جنجوعہ کی طرف سے معروف کاروباری شخصیت راجہ خورشید احمد آف گوہڑہ کے اعزاز میں پر تکلف ناشتہ۔ راجہ عظیم آف کروٹ کی بھی خصوصی شر کت۔ گذشتہ روز کہوٹہ کے معروف ناشتہ سنٹر بسم اللہ ناشتہ سنٹر گریڈ اسٹیشن ڈولیاں روڈ میں جوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن عظیم جنجوعہ کی طرف سے معروف کاروباری شخصیت راجہ خورشید احمد آف گوہڑہ کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرراجہ حسن عظیم نے اپنے مہمان راجہ خورشید احمد آف گوہڑہ کی مکئی کی روٹی، دیسی گھی کے پراٹھے، چنے کی دال، دہی اور چھوٹے پائیوں کے ساتھ تواضع کی اس موقع پر راجہ عظیم آف کروٹ کی بھی خصوصی شر کت نے بھی خصوصی شر کت کی۔

انصاف ویلفیئر وینگ تحصیل کہوٹہ کی تنظیم سازی

Organization of Insaf Welfare Wing, Kahuta Tehsil announced

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انصاف ویلفیئر وینگ تحصیل کہوٹہ کی تنظیم سازی۔راجہ ندیم احمد صدر، چوہدری علی جندران سنیئر نائب صدر اور ملک راشد جنرل سیکرٹری منتخب۔دیگر عہدیدران کی بھی نامزدگی کی گئی۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر وینگ ضلع راولپنڈی کی طرف سے انصاف ویلفیئر وینگ تحصیل کہوٹہ کے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد صدر، چوہدری علی جندران سنیئر نائب صدر اور ملک راشد جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے جبکہ اس موقع پر دیگر عہدوں کا بھی اعلان کیا گیا پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے کارکنان، ورکنان نے تمام عہدیدران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button