DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI Tehsil President Asif Mehmood Kiyani announced the governing body of Union Council Choa Khalsa

پی ٹی آئی تحصیل صدر آصف محمود کیانی نے یونین کونسل چوآ خالصہ کی گورننگ باڈی کا اعلان

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی تحصیل صدر آصف محمود کیانی نے یونین کونسل چوآ خالصہ کی گورننگ باڈی کا اعلان کر دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسرار جٹ کو صدر جبکہ چوہدری ذیشان مشتاق کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔اسی طرح راجہ محمد ادریس کو سینئر نائب صدر،محمد منصور کو نائب صدر،صوبیدار (ر) مہربان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،چوہدری خیام کبیر کو جوائنٹ سیکرٹری،ظفر اقبال کو سیکرٹری اطلاعات،ارم شہزاد کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،چوہدری محمود کو سیکرٹری ممبرشپ جبکہ محبوب شاہ کو سیکرٹری خازن نامزد کر دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan; PTI Tehsil President Asif Mehmood Kiyani has announced the governing body of Union Council Choa Khalsa. According to the notification, Muhammad Israr Jatt has been nominated as the President while Chaudhry Zeeshan Mushtaq has been nominated as the General Secretary. Zafar Iqbal has been nominated as Joint Secretary, Iram Shehzad has been nominated as Deputy General Secretary, Chaudhry Mahmood has been nominated as Secretary Membership while Mehboob Shah has been nominated as Secretary Treasurer.

پوری حکومت دونوں ہاتھوں سے دن رات لوٹ مار میں مصروف ہے,محمد زبیر کیانی

The whole government is engaged in looting day and night with both hands, Muhammad Zubair Kayani

www.pothwar.com / File picture of M Zubair Kiyani (PML-N)

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار تحصیل کونسل کلرسیداں محمد زبیر کیانی نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے آٹا چینی اور ادویات کو اپنی کمائی کو بڑا ذریعہ بنا رکھا ہے پی ٹی آئی کے دور میں آٹا چینی دالوں اور سبزیوں کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری حکومت دونوں ہاتھوں سے دن رات لوٹ مار میں مصروف ہے اور اب ایک بار پھر ادویات کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اب 94 ادویات کے نرخوں میں نو سے دوسو باسٹھ فیصد اضافہ کر دیا گیا ان میں بخار،سردرد،گلے کی خراش،فلو،پیٹ درد،انکھ کان ناک دانت منہ کی ادویات،امراق قلب اور شوگر کی ادویات بھی شامل ہیں جس سے عام شہری بری طرح سے متاثر ہو گا اور چند حکومتی اشرافیہ کے بنک بیلنس میں اضافہ ہو گا۔

مختار احمد سکنہ ساگری نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا ہے کہ حسن علی جعفری نے پسٹل 30 بور کا بٹ میری گردن پر مارا

Mukhtar Ahmed of Sagri beaten over land dispute

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مختار احمد سکنہ ساگری نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا ہے کہ گزشتہ روز میں اپنی ملکیتی زمین واقع شاہ باغ موضع تریل میں ٹریکٹر سے ہل چلوارہا تھا کہ اسی دوران حسن علی جعفری ہمراہ راجو موقع پر آ گئے اور مجھے نازیبا الفاظ میں گالم گلوچ شروع کر دی۔میں نے وجہ پوچھی تو حسن علی جعفری نے پسٹل 30بور نکالا اور کہا میں تمہیں وجہ بتاتا ہوں، اتنے میں راجو نے وار ڈنڈا کیا جو مجھے کمر پر لگااور میں گر گیا۔حسن علی جعفری اور راجو نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور جب میں نے اٹھنا چاہا تو حسن علی جعفری نے پسٹل 30 بور کا بٹ میری گردن پر مارا جس سے میں پھر گر گیا۔

موہڑہ ہیراں سے تعلق رکھنے والے چوہدری محمد یعقوب برطانیہ کے شہر نارتھمپٹن میں انتقال کر گئے میت آج پاکستان منتقل کی جائے گی

Ch M Yaqoob passed away in Northampton, UK namaz e janaza to take place on Saturday in Morra Heeran, Choa Khalsa

www.pothwar.com / File picture of Late Ch M Yaqoob

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…موہڑہ ہیراں سے تعلق رکھنے والے چوہدری محمد یعقوب برطانیہ کے شہر نارتھمپٹن میں انتقال کر گئے میت آج پاکستان منتقل کی جائے گی اور نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں ادا کی جائے گی۔

یوسی سموٹ کے سابق کونسلر محمد خلیل بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک لفٹیننٹ میراں بخش میں ادا کی گئی

Former UC Smot Councilor Muhammad Khalil Butt passed away. Funeral prayers were offered at Dhok Lieutenant Miran baksh.

Former UC Smot Councillor Late Muhammad Khalil Butt

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…یوسی سموٹ کے سابق کونسلر محمد خلیل بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک لفٹیننٹ میراں بخش میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوٹر،سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان کے علاؤہ چوہدری لالہ محمد رسول،محمد فیاض کیانی،ظہور بٹ،مالک داد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button