DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Waqar Azeem arrested by Rawat police for raping a women on gun point

مطلقہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر عزت لوٹ لی گئی روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم وقار عظیم کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مطلقہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر عزت لوٹ لی گئی روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا مصباح بتول سکنہ راولپنڈی نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ مطلقہ خاتون ہے اور خانہ داری کرتی ہوں ایک پانچ سالہ بچی کی کفالت کرتی ہوں گزر بسر مشکل سے ہوتا ہے میں نے وقار عظیم سے اس کا تذکرہ کیا تو اس نے مجھے ایک شاپ پر نوکری دلوانے کے لیے موبائل فون پر کال کر کے بلایا پھر وہ مجھے اپنی کار Les1411 پر ساتھ بٹھا کر بحریہ لے گیا اس کے ہمراہ دیگر دو نامعلوم افراد بھی گاڑی میں موجود تھے یہ مجھے ایک پلازے میں لے گیا اور پستول نکال کر میری عزت لوٹ لی روات پولیس نے ملزم وقار عظیم کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Kallar Syedan; Misbah Batool of Rawalpindi has registered a police case against Waqar Azeem for raping her on gun point. according to Misbah she was lured in for job interview and then was held on gun point by Waqar Azeem and two other men who raped her. Rawat police have arrested Waqar Azeem and are investigating.

گاؤں بھورہ حیال کے وسیم سعید ستی نے راجہ بلال عرف صدام کی گرفتاری پر شدید احتجاج

Wasim Saeed Satti of Bhora Hayal village protested against the arrest of Raja Bilal alias Saddam

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گاؤں بھورہ حیال کے وسیم سعید ستی نے راجہ بلال عرف صدام کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے پولیس گردی کا واقعہ قرار دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ لوگ عرصے سے راجہ بلال کے خلاف مختلف سازشوں میں مصروف تھے اور انہوں نے اس مقصد کے لیئے پولیس کو استعمال کیا ہے جس نے انہیں ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل بھیجا ہے اے ایس آئی جاوید نے دوسرے فریق سے ملی بھگت کر کے واقعہ تیار کیا پھر خود سے ہی اسلحہ ڈال کر یہ تاثر دیا گیا کہ ہم نے راجہ صدام کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کیا جو صریحا ًجھوٹ پر مبنی ہے اصل تنازعہ زمین کا تھا جس کے بعد پولیس سے مل کر فائرنگ کا واقعہ بنایا گیا انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق نائب ناظم دوبیرن راجہ محبوب کاظم کی بیوہ اور راجہ محمد ثقلین کی ممانی کو گاوں ممیام میں سپرد خاک کر دیا گیا

Namaz e janaza of wife of late Raja Mahboob Kazim performed in Mamyam Rajgaan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق نائب ناظم دوبیرن راجہ محبوب کاظم کی بیوہ اور راجہ محمد ثقلین کی ممانی کو گاوں ممیام میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ محمد بشیر،راجہ محمد فیاض،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،اصف محمود کیانی،بابو ظفراقبال،قمر ایاز،علامہ محمد اقبال قریشی،چوہدری توقیراسلم،ٹنویر شیرازی،سردار محمد آصف،نمبردار اسد عزیز، الحاج اسلم بانی،چوہدری مجید اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔

موٹر سائیکل کی رجسٹریشن نہ پائی گئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

No registration of the motorcycle was found and a case was registered against the accused

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے نوجوان کو موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر “بھلے جی “لکھنا مہنگا پڑ گیا،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اے ایس آئی عتیق الرحمان نے دوران ناکہ بندی ایک موٹر سائیکل روکا جسے محمد بلال سکنہ بمہ گنگال چلا رہا تھا موٹر سائیکل کی پچھلی جانب نمبرپلیٹ پر بھلے جی لکھا پایا گیا جس کو بذریعہ پنجاب وہیکل ویریفیکیشن ویب سائٹ پر چیک کیا گیا تو اس نام کی کوئی رجسٹریشن نہ پائی گئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

News in breif…

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد صفدر، مدرس محمد فیاض کی والدہ اور شاہد محمود سنگڑال ایڈوکیٹ کی نانی کی دعا ئے چہلم ٹکال ڈہوک مسیا ڑی میں ہوئی جس میں علامہ سلیمان نقشبندی،حافظ غلام مصطفی،راجہ عابد نے خطاب کیا۔ دعا میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف محمود کیانی نے میڈیا ایڈوائزر عبدالعزیز پاشا کے ہمراہ معروف تاجر حاجی محمد حفیظ چیمہ سے ملاقات کی اور ان کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہا رکیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button