DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Sakhawat Ali Advocate announced to contest Village Council election from UC Mowara.

راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے یوسی مواڑہ سے ویلج کونسل کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سوشل ور کر وممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے یوسی مواڑہ سے ویلج کونسل کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔یوسی مواڑہ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ علاقے کے مسائل دیکھ کر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل ان کی دیلیز پر حل کروں گاتفصیل کے مطابق آمدہہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں معروف سوشل ور کر وممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے یوسی مواڑہ سے ویلج کونسل کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاراجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ایک منجھے ہوئے سیاسی ورکر،معروف قانون دان اور سوشل ور کر بھی ہیں جنہوں نے اپنے بھائی ڈاکٹر سجا دجنجوعہ کے ہمراہ لاکھوں روپے غرباء،یتمیوں، بیواؤں میں تقسم کیے ہیں جو سلسلہ ابھی تک جاری وساری ہے۔

Kahuta; Raja Sakhawat Ali Advocate has announced to contest Village Council election from Union Council Mowara, He said he was contesting the election after seeing the current situation in the union council.

سابق نائب ناظم راجہ محبوب کاظم (مرحوم)کی بیوہ وفا ت پا گیں ہیں۔مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ممیام راجگان میں ادا کیا گیا

Namaz e janaza of wife of ex naib nazim Late Raja Mahboob Kazim performed in village Mamyam Rajgaan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق نائب ناظم راجہ محبوب کاظم (مرحوم)کی بیوہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ شجاع جنجوعہ کی ممانی وفا ت پا گیں ہیں۔مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ممیام راجگان میں ادا کیا گیا ان کی نمازے جنازہ ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل کونسل کلر سیداں، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز، سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف، پی ٹی آئی کلر سیداں کے صدر آصف کیانی، صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف کیانی آف دوبیرن کلاں،سابق کونسلر راجہ عباس پپو، ماسٹر ارشد محمود بھٹی، سابق کونسلر گلفراز بٹ، نمبر دار اسد محمود،سابق ناظم راجہ الطاف حسین مواڑہ،چوہدری محمد نویدآف پٹھی، راجہ ظہور آف گوہڑہ، راجہ عظیم آف کروٹ، راجہ حسن جنجوعہ آف کروٹ، راجہ ظہور آف گوہڑہ، راجہ نوید آف گوہڑہ، راجہ اظہار زاری آف گوہڑہ،سابق کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ،راجہ انجم آف بگلہ، راجہ تبسم آف بگلہ،راجہ احسن اختر آف بگلہ،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر، راجہ گلستان احمد آف کلر سیداں،چوہدری توقیر اسلم، راشدمبارک عباسی، جابر کیانی آف کلیال،سردار ایم رضاء،معروف صحافی اکرام الحق قریشی، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

ن لیگی کارکن محمد علیم کھٹڑ کے والدوفات پا گئے

PML-N activist Muhammad Aleem Khattar’s father passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پروفیسر آصف کھٹڑ،شاہد کھٹڑ ایڈوکیٹ، ندیم کھٹڑ ایڈوکیٹ اور سیکرٹری فہیم کھٹڑ کے چچا، حوالدار محمد سعید کے بھائی اور ن لیگی کارکن محمد علیم کھٹڑ کے والدوفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، یوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹر سٹ حاجی ملک منیر اعوان، سابق کونسلر حاجی عبد الرؤف، سی او ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال، راجہ فیصل ایڈوکیٹ، سیکرٹری آفتاب، سیکرٹری امجد محمود،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، سعید احمد قریشی ایم سی کہوٹہ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ، سرفراز احمد قریشی، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

ہمارے سیاسی مخالفین سستی شہرت حاصل کر نے کے لیے ہمارے خلاف منفی پروپگنڈاکر رہے ہیں ,سردار ارشد مجید اور صوبیدار محمد نصیر ستی

Our political opponents are spreading negative propaganda against us in order to gain cheap fame, Sardar Arshad Majeed and Subaidar Muhammad Naseer Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید اور صوبیدار محمد نصیر ستی نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین سستی شہرت حاصل کر نے کے لیے ہمارے خلاف منفی پروپگنڈاکر رہے ہیں جو افراد ہم پر الزام لگا رہے ہیں اس میں ذرہ برابر صداقت نہیں ہے ہم اپنے قائد کے ویژن پر عمل پیر اہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے سردار ارشد مجید اور پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار محمد نصیر ستی نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز قبل کہوٹہ کے دو افراد نے سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کی گئی جس میں ایک ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے صرف ہماری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے جس پر ہم نے ان افراد کو اپنے وکیل کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کر دیے ہیں اور جن افراد نے سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگاہیں ہیں ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button