DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Fatal accident near Chakrali, village Morra Sandhu women killed

بیول کلر روڈ چکڑالی کے مقام پر ڈمپر اور موٹر سائیکل کا خوفناک حادثہ ,موہڑہ سندھو کے رہائشی مظہر حسین کی زوجہ موقع پر جاں بحق

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :بیول کلر روڈ چکڑالی کے مقام پر ایکسیڈنٹ،ایک موقع پر ہلاک،ایک شدید زخمی۔کلر روڈ پر کلر سیداں سے آنے والے ڈمپر کے ساتھ چکڑالی کے مقام پر موٹر سائیکل سوار ذوالفقار جو کہ کلر سیداں کی جانب جا رہا تھا اس کا شدید ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ایکسیڈنٹ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ اس کی چچی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ ذوالفقار کو بازو اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں اور اسے فوری ہسپتال پہنچایا گیا۔موٹر سایئکل سوار موھڑہ سندھو کا رہائشی ہے اور ہلاک ہونے والی مظہر حسین موھڑہ سندھو کی زوجہ ہے۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Gujar Khan; A fatal accident occurred on Bewal Kallar Road near Chakrali, wife of Mazhar Hussain, a resident of Morra Sandhu, died on the spot and her nephew motorcyclist Zulfiqar was seriously injured. The injured Zulfiqar was shifted to hospital.

Show More

Related Articles

Back to top button