DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Good news for Jabber and surrounding areas, orders issued for Government Rural Dispensary by upgrading primary health center

جبرو گردونواح علاقوں کے لیے خوشخبری،بنیادی مرکز صحت اپ گریڈ کر گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کے لیے احکامات جاری

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)….جبرو گردونواح علاقوں کے لیے خوشخبری،بنیادی مرکز صحت اپ گریڈ کر گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کے لیے احکامات جاری،جبر پریس کلب کی خبروں کا نوٹس، بنیادی مرکزصحت کو اپ گریڈ کرنے کے مطالبے پرایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا کی خصوصی کاوشوں سے بنیادی مرکز صحت کواپ گریڈ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اس ضمن میں چوہدری ظفر پگاڑا نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن انوار الحق،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ پلاننگ ونگ،سی او ہیلتھ راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام اداروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میری درخواست پرعمل کر تے ہوئے بنیادی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کیں جبکہ فنانس ڈپارٹمنٹ لاہور نے متعلقہ آسامیو ں کے لیے منظور ی دے دی ہے جس سے ملازمت پیشہ افراد کے لیے نوکری کی نئی راہیں کھلے گی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری جاوید کوثر کے عوام دوست پالیسیوں سے عوام کو جدید سہولیا ت ملے گی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے ہی میدان سیاست میں آئے ہیں عوا م کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اپنے حلقے کے عوام کے لیے دن رات کام کریں گے جی آر ڈی سے عوام کو طبی سہولت ملے گی دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہلیتھ گوجرخان شیخ عامر محمود کا ہنگامی دورہ بنیادی مرکز صحت اسلام پورہ جبر جس میں انہوں نے کہا رقبہ کے لحاظ شاندار جگہ ہے اس پربہت جلد جی آڑ ڈی لیول کی سہولیات اورسٹاف مہیا کیا جائے گا جس میں میٹرنٹی ہوم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ ڈلیوری کیسز کی سہولیات ملنے سے جی آڑ ڈی دن رات کام کرئے گی انہوں نے مزید کہا بچوں کے حفاظتی انجکشن ویکسینیشن پر عمل جاری ہو چکا ہے بچوں کے ٹیکوں کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے اس موقع پر ان کے ساتھ ڈاکٹر حسن راجہ،ڈاکٹر ذبیر،مناظر کیانی،طارق کیانی اور مقامی صحافی ممراز شیخ موجود تھے۔

Gujar Khan; Good news for Jabber and surrounding areas, As orders have been issued for Government Rural Dispensary by upgrading primary health center. the Jabber press club who highlighted the issue along with efforts of MPA Ch Javed Kausar and British Pakistani Ch Zaffar Pagara in upgrading.

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ابھی تک یوسی تھاتھی موضع کٹیام راجگان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو

No development work in UC Thathi area of village Katyam Rajgan has yet taken place during PTI rule

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)….پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ابھی تک یوسی تھاتھی موضع کٹیام راجگان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوایوسی تھاتھی کے موضع کٹیام راجگان کے رہائشیوں میں راجہ صادق کیانی، نمبردار اشتیاق کیانی،شفیق کیانی،شمریز کیانی،امیر داد کیانی،پرویز کیانی،لیاقت کیانی،ساجد کیانی،اخلاق کیانی اور حافظ یاسر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کٹیام میں گلیوں راستے تالابوں کی شکل اختیار کر گے کوئی پرسان حال نہیں حالیہ بارشوں نے پیدل چلنا بھی محال کر دیا ہے گلیوں نالیوں کے ضروری ترقیاتی کاموں کے لیے دو بار درخواستیں سابق چیئرمین یوسی تھاتھی پاکستان تحریک انصاف چوہدری مصدق کو دے چکے ہیں لیکن کٹیام راجگان میں انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا رہائشیوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موضع کٹیام کے راستوں گلیوں نالیوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں

Show More

Related Articles

Back to top button