DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Rawat police arrest a gang in possession of fire arms

روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی نے ایس ایچ او انسپکٹر مہر ممتاز کی ہدایت پر بین الاضلاعی ڈاکوؤں کے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ کی برآمدگی کی ہے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی نے ایس ایچ او انسپکٹر مہر ممتاز کی ہدایت پر بین الاضلاعی ڈاکوؤں کے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،لیپ ٹاپ،سونا،چھ موٹر سائیکل اور مجموعی طور پر پچیس لاکھ پچاس ہزار کی برآمدگی کی ہے۔تمام گرفتار ملزما ن کو آج اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں ارسلان خالد،اویس،شان علی،وقار احمد،افتخار احمد اور ندیم اسلم شامل ہیں جنہوں نے روات،تھانہ سول لائن اور اسلام آباد کی متعدد ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے چار ہنڈا 125موٹر سائیکل اور دو 70موٹرسائیکلوں کے علاوہ چار پستول،دو چاقو،چا ر لیپ ٹاپ،سونا،پانچ لاکھ پچاسی ہزار کی نقدی،آرٹیفیشل جیولری،درجنوں موبائل فونزبرآمد کئیے۔برآمد کیے جانے والے سامان کی مجموعی مالیت پچیس لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔گرفتار ملزمان کو آج بروز بدھ اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے گا۔مقامی شہریوں نے خطرناک ڈاکو گینگ کی گرفتار ی پر روا ت پولیس کو مبارکباد دی ہے۔

Kallar Syedan; Rawat police arrest a gang in possession of fire arms and other goods. The gang was handed over at Adiala jail.

پولیس نے کپڑا چورتین خواتین کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا،

Police arrested four women and recovered stolen goods.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے کپڑا چورتین خواتین کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا،منیب احمد سکنہ موہڑہ حیال چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں چوکپنڈوری میں گارمنٹس کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز بوقت قریب شام چھ بجے، اپنی دکان میں موجود تھا کہ تین عورتیں دکان میں داخل ہوئیں اور کپڑے دیکھنے شروع کر دئیے۔ایک میرے پاس کھڑی ہو گئی،دوسری سیل میں سے کپڑے نکلوا کر چیک کرنے لگی جبکہ تیسری نے کپڑوں کے دو بنڈل جس میں بالترتیب دو سوٹ 6/6کی پیکنگ میں موجود تھے اپنی بغل میں دبا لئے۔اچانک میری نظر اس عورت پر پڑی جو کپڑے چھپا رہی تھی میں نے ان کو چائے کے بہانے روک لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی کہ میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس موقع پر آ گئی، تین عورتیں جن کے بعد دریافت کرنے پر فرزانہ زوجہ جمشید،عائشہ دختر محمد حسین اور رخسانہ زوجہ عبداللہ سکنائے جھگیاں مندرہ معلوم ہوئے بعد پڑتال 2 بنڈل،12 عدد قیمتی فینسی سوٹ مالیتی پچاس ہزار روپے برآمد ہوئے۔

عوام سے گزشتہ انتخابات میں کیئے تمام وعدے پورے کیئے جا رہے ہیں, راجہ صغیر احمد

All the promises made to the people in the last elections are being fulfilled, Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ عوام سے گزشتہ انتخابات میں کیئے تمام وعدے پورے کیئے جا رہے ہیں اس وقت بھی پی پی 7 میں ایک ارب بیس کروڑ کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں کوئی ایک بھی ایسی یونین کونسل نہیں جہاں ترقیاتی کام نہ ہو رہا ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہوٹ بگیال کے اخلاق حسین بھٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی افضال شاہ،راجہ محمد ثقلین،بیرسٹر احمد صغیر،شیخ خورشید احمد،اسد عزیز،طیب بھٹی،صغیر بھٹی،منیر بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں کامیاب ہونے والے توجہ دیتے تو دیہات و قصبات آج پسماندہ ترین نہ ہوتے مگر ہم نے ایک منصوبہ بندی کے تحت علاقوں کی بہتری کا کام شروع کر رکھا ہے نماز فجر سے رات گئے تک حلقے میں دستیاب ہوں انہوں نے کہا کہ انتخابی وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے علاقے کو پسماندگی سے نکال کر دم لوں گا کہوٹہ کے پرفضا مقامات کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے سے نئے باب کا اضافہ ہو گا کاروبار میں ترقی اور تیزی آئے گی۔

کلرسیداں میں ریڑھی مافیا کا راج،ماضی کی قانون شکنی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Mafia has broken all past records of law breaking at Kallar bazaar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں ریڑھی مافیا کا راج،ماضی کی قانون شکنی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے مافیاز کو روکنے پر اہلکار پر حملہ ملزم کی گرفتاری کے اگلے ہی روز ضمانت پر رہائی،نئے انکروچمنٹ انسپکٹر اور سٹاف کی تعنیاتی،گزشتہ دو برس میں کلرسیداں کی مین شاہراہ اور تمام بازاروں محلوں پر بااثر مافیا نے ریڑھی بان کھڑے کر رکھے ہیں جن کا تعلق دوردراز کے اضلاع اور دیگر صوبوں سے ہیں جنہوں نے تمام راستوں پر مکمل قبضہ کر رکھا ہے احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلدیہ کلر کو ان کے خلاف کاروائی کرنے کی اجازت ہی نہیں چند ایام قبل عوامی شکایات پر ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کی گئی تو نہ صرف کارسرکار میں مداخلت کی گئی بلکہ ایک سینئر اہلکار کو زخمی بھی کردیا ملزم گرفتاری کے اگلے ہی روز ضمانت پر رہا ہوگیا جس پر سٹاف نے کام کرنے سے معزرت کر لی جس کے بعد قاضی ارشد کو انکروچمنٹ انسپکٹر بنا کر انہیں مزید نیا سٹاف دیدیا گیا جنہوں نے منگل کر بازاروں کا دورہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر ٹریفک اور امدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو قانون فوری حرکت میں آئے گا

غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے پر قاضی آئل ایجنسی چوکپنڈوری سے 35 لیٹر پٹرول برآمد

35 liters of petrol recovered from Qazi Oil Agency Chauk Pindori for selling illegal petrol

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کھلے عام غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے پر قاضی آئل ایجنسی چوکپنڈوری سے 35 لیٹر پٹرول برآمد ہونے پر واجد حسین سکنہ نندنہ جٹال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button