DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fatal accident at Sabazwari turn as truck smashes in with brake failure, One dead serval injured

کہوٹہ سبزواری موڑ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ٹرک کی بریک فعل ہونے سے آگے والی گاڑیاں کچلی گی ایک شخص اسرار ولد محمد عباس سکنہ نڑھ موقع پر جانبحق دیگر زخمی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ سبزواری موڑ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ٹرک کی بریک فعل ہونے سے آگے والی گاڑیاں کچلی گی ایک شخص اسرار ولد محمد عباس سکنہ نڑھ موقع پر جانبحق دیگر زخمی تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سبزواری موڑ کے قریب ایک لوڈ ٹرک نے جو کہ راولپنڈی سے کشمیر جا رہا تھا بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے متعدد گاڑیوں اور رکشوں کو کچل دیا اور سبزواری موڑ میں پہاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص محمد اسرار ولد محمد عباس سکنہ نڑھ جو کہ ریلوے ملازم تھا جانبحق ہو گیا ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پہ پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا واضع رہے کہ کہوٹہ ٹاؤن کی سڑکوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں شدید رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گے ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ،سٹی ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس کا عملہ موقع پہ موجود ہے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف ہے۔

Kahuta; A Fatal accident occurred at Sabazwari turn as a overloaded truck smashed in due to brake failure, One dead several people were injured and taken to hospital. The person killed as been named as Mohammad Israr of village Narh.

کلرسیداں میں بھی جلد کڈنی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا, چیئرمین غلام ربانی قریشی

A Kidney Center will also be set up in Kallar Syesdan soon, Chairman Ghulam Rabbani Qureshi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر میں ماہانہ سینکڑوں مریض علاج کراتے ہیں کلرسیداں میں بھی جلد کڈنی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا صحت کے حوالے سے کہوٹہ میں جدید لیبارٹری بھی ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ،نثار فاؤنڈیشن اورجمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے تھیلیسمیاء کے مریضوں کے حوالے سے بلڈ کیمپ ے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی میڈم افشاں،نثار فاؤنڈیشن کے صدرڈاکٹر امجد اور دیگر نے غلام ربانی کڈنی سینٹر کے قیام اور جدید علاج کرنے پر آصف ربانی قریشی کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر صدر پرس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آصف ربانی قریشی کے ساتھ تعاون کریں یہ نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی کے عوام کے لئے مسیحا ہیں اور اپنی مدد آپ اور محیر حضرات کے تعاون سے ایک ایسا جدید کڈنی سینٹر بنایا جس کی مثال نہیں ملتی اس موقع پر صدر سوشل میڈیا اینڈ الیکٹرونیک راجہ ساجد جنجوعہ راجہ توقیر شبیر اور رانا غلام مرتضی سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان بھی موجود تھے آج بلڈ بنک تھیلسمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے لگایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالمنان کی طرف سے کھولے گئے پی ٹی آئی کے آفس کا افتتاح

Inauguration of PTI office opened by Raja Abdul Manan, General Secretary, PTI Kahuta City

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالمنان کی طرف سے کھولے گئے پی ٹی آئی کے آفس کا افتتاح۔ ایم این اے صداقت عباسی چیئرمین آر ڈی راجہ طارق محمود مرتضیٰ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت۔ ہماری دو سالہ کارکردگی سابقہ حکومت کے دس سالہ دور سے زیادہ ہوگی آنے والے وقت میں عوام مزید خوشخبریاں سنیں گے مری سے نڑھ تک کروڑ روپے کی سڑک تعمیر کرکے نڑھ پنجاڑ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں نڑھ تا ں یور اور چوکپنڈوری سڑک تعمیر کے علاقے کو سیاحوں کے لیے مزید خوبصورت بنائیں گے تحصیل اور سٹی آف کھل گئے ہیں ہر ہفتے مجھ سمیت تمام عہدے داران شکایات سنیں کرنل ریٹائرڈ وسیم جنجوعہ جو بڑے ایکٹیو ہیں نوجوانوں کے لیے اسپورٹس گراؤنڈ کے لئے میں اور میری ٹیم ان کے ساتھ ہے۔ جلد اسٹیڈئم بھی تعمیر ہوگا جبکہ لاری اڈہ سڑک کی تعمیر اور دیگر کام جلد مکمل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت عباسی چیئرمین آر ڈی راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے راجہ منان مسعود کی طرف سے آفس کھولنے کی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین،سیکرٹری گڈ گورننس ظفر عباسی، قدیر عباسی، سردار ارشد مجید راجہ امتیاز کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان ورکرز موجود تھے حاجی عمر کی طرف سے کر سڑک پر پل کی تعمیر کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button