DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta;Bilal Muneeb Arifi holds detail meeting with speaker Qasim Ali Shah

بلال،منیب عارفی،عبدالمعزاورمعروف اسپیکرقاسم علی شاہ کی تفصیلی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محمدبلال،منیب عارفی،عبدالمعزاورمعروف اسپیکرقاسم علی شاہ کی تفصیلی ملاقات ہوئی مختلف موضوعات پربات چیت ہوئی،اسپیکرقاسم علی شاہ کوخراج ِ تحسین پیش کیااورنیشنل یوتھ ٹیلنٹ کے موٹوپربات ہوئی کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹوسٹ کنٹری ڈائریکٹرنیشنل یوتھ ٹیلنٹ پاکستان محمدبلال،معروف رائٹروسوشل ایکٹوسٹ پریذیڈنٹ نیشنل یوتھ ٹیلنٹ پاکستان منیب عارفی،ننھے رائٹراورسوشل ایکٹوسٹ عبدالمعزکی قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں اسپیکرقاسم علی شاہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔پریذیڈنٹ نیشنل یوتھ ٹیلنٹ پاکستان منیب عارفی اسپیکرقاسم علی شاہ کوخراج ِ عقیدت پیش کیا،نیشنل یوتھ ٹیلنٹ پاکستان کے مقاصد،موٹو،فنون کے سیکھنے وغیرہ پربات ہوئی۔منیب عارفی کاکہناتھاکہ قاسم علی شاہ صاحب ایک ایسے عظیم معلم ہیں جونوجوانوں کومثبت سوچ دیتے ہیں،مزیدکہناتھاکہ آپ کی تعلیمات سے میں بہت متاثرہوں کہ وہ قرآن وحدیث کے عین مطابق ہوتی ہیں۔اسپیکرقاسم علی شاہ نے زندگی کے اتارچڑھاؤ اورآج کے نوجوانوں کی سوچ اورمثبت کردارپربات کی،نیز ہم اپنے حصے کاچراغ روشن کریں تاہم مثبت لوگ ہی معاشرہ میں مثبت سوچ پروان چڑھاسکتے ہیں،کاموضوع زیر ِ بحث رہا۔میٹنگ کے بعدمحمدبلال کاکہناتھاکہ قاسم علی شاہ صاحب سے یہ سیکھاہے کہ ہمارے نوجوان تب ہی ملک وقوم کاروشن مستقبل بن سکتے ہیں جب وہ مثبت سوچ اوربہترین کردارکے مالک ہوں اورایک دوسرے کوحوصلہ اوراچھے کاموں میں اسپورٹ کریں تاکہ آج کے نوجوان کل کے
اچھے مستقبل اورمعاشرے کی بنیادرکھ سکیں۔

کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے فلیڈ آفس کے حوالے سے خبر کی اشاعت پر معروف لیگی رہنماء، سوشل ورکر، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کا ایکشن

Raja Sakhawat Ali Advocate’s Action after reports regarding uc Moawra office

Raja Sakhawat Ali Advocate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے فلیڈ آفس کے حوالے سے خبر کی اشاعت پر معروف لیگی رہنماء، سوشل ورکر، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کا ایکشن۔مونسپل کارپوریشن کہوٹہ کے چیف آفیسر سے رابطہ عوامی مسلے سے آگاہ کیا۔چیف آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال نے فی الفور اس مسلے کو حل کر نے کا یقین دیلایا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے فلیڈ آفس کے حوالے سے ایک خبر شائع کیاجس پر یونین کونسل مواڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت،معروف لیگی رہنماء، سوشل ورکر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھا تو انہوں نے فی الفور ایم سی کہوٹہ کے زمہ دار آفیسر سی او مخدوم احمد بلال سے رابطہ کیا جس انہوں نے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کو بتایا کہ آپ کی یونین کونسل مواڑہ کے فلیڈ آفس میں جو سیکرٹری تعینات ہے اس کے پاس یونین کونسل ہوتھلہ کا بھی چارج ہے ایک دن وہ مواڑہ بیٹھتے ہیں اور ایک ہوتھلہ اس وجہ سے تھوڑا مسلہ ہے مگر انشاء اللہ آئندہ چند دن بعد اس مسلے کاموثر حل کر لیں گئے اور عوام کو دوبارہ شکائت کا موقع نہیں ملے گا بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نئی تعیناتیاں کر یں تاکہ یہ مسلے حل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع سے مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت نے ان سیکرٹریوں کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں دی جس کی وجہ سے ان کو بھی مالی مسائل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی یونین کونسل مواڑہ کی عوام کو مسائل میں نہیں دیکھ سکتا میرے گھر اور میرے دفترکے دروازے عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں۔

ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت پر خطاب

Prominent religious scholar Maulana Qari Usman Usmani Khatib of Jamia Masjid Mukki addressed on the day of martyrdom of the second caliph Hazrat Umar Farooq

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیّدنا عمر فاروقؓ اعلانِ نبوت کے 6 سال بعد آپ مشرف بہ اِسلام ہوئے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے نبی کریم نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کیا”اے میرے اللہ اِسلام کو ابو جہل عمر بن ہشام یا عمر بن خطاب کے ذریعے عزّت عطا فرما جس پر اللہ پاک اپنے پیارے محبوبﷺ کی دعا کو قبول کیااور اللہ تعالیٰ نے (حضرت) عمر بن خطاب کی صورت میں اس دعا کو تعبیربخشی اور وہ نبی کریم کی خدمتِ اَقدس میں صبح صبح حاضر ہوئے اور اِسلام قبول فرمایا حضرت عمر ؓ کے ایمان لانے کے مسجد میں علی الاعلان نماز اَدا کی جانے لگی مولانا قاری عثمان عثمانی نے مزید کہا کہ حضرت ابنِ سعدؒ نے حضرت صہیبؓ سے روایت کی ہے‘ فرماتے ہیں ”جب (حضرت) عمرؓ اِیما ن لائے تو اِسلام ظاہر ہُوا اور لوگوں کو کھلم کھلا اِسلام کی طرف بُلایا جانے لگا اور بیت اللہ (شریف) کے گرد بیٹھنے‘ خانہ کعبہ کا طواف کرنے‘ مشرکین سے بدلہ لینے اور اُن کا جواب دینے کے قابل ہوء حضرت عمر فاروقؓ کی عظمت و شان اور رُعب و دبدبہ کا ایک طرف تو یہ حال تھا کہ محض نام سے قیصر و کسریٰ کے ایوانِ حکومت میں لرزہ پیدا ہو جاتا تھااور دوسری طرف تواضع اور خاکساری کا یہ عالم تھا کہ کاندھے پر مشک رکھ کر بیوہ عورتوں کے لئے پانی بھرتے تھے انہوں نے کہاکہ مجاہدین کی بیویوں کا سودا سلف
خرید کر لا دیتے تھے۔ پھر اِس حالت میں تھک کر مسجد کے گوشے میں فرشِ خاک پرلیٹ جاتے تھے۔

ریشنلائزیشن کرتے وقت زمینی حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا

Ground realities were not taken into account in rationalization

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب ٹیچر یونین تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں راجہ تیموراختر، راجہ اشراق اور طاہر عمران ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریشنلائزیشن کرتے وقت زمینی حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ ہم ریشنلائزیشن کے اس عمل کو کو مسترد کرتے ہیں یہ عمل شروع کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈر کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کہوٹہ کے عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ریشنلائزیشن کی آڑ میں اساتذہ کا استحصال منظور نہیں ریشنلائزیشن کے لیے فاصلہ جات رات گوگل میپ سے لیے گئے گئے جو حقیقی فاصلہ جات کے مطابق نہیں۔ریشنلائزیشن اصل میں اساتذہ کی جبری ٹرانسفر ہے اس سلسلے میں اساتذہ میں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔اگر اس عمل کو روکا نہ گیا تو پنجاب ٹیچرز یونین بھرپور احتجاج کرے گی۔

آٹا چینی مہنگی ہونے کی آڑ میں سینکڑوں تندوروں پر نان روٹی ڈبل روٹی بند

Tandoor closure due to rising price of sugar and flour

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آٹا چینی مہنگی ہونے کی آڑ میں سینکڑوں تندوروں پر نان روٹی ڈبل روٹی بند اور دیگر معدے آٹے سے تیار ہونے والی تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ازحود بڑھا دی گئی ہیں 60 روپے والی ڈبل روٹی 80 سے 100 روپے تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ اسی طرح بند رس کیک بسکٹ اور دیگر چیزوں کے ریٹ بھی کئی گنا بڑھ گئے اسی طرح تندور والوں نے بھی روٹی کی قیمت سات سے دس روپے نان آٹھ سے بارہ پراٹھا پچیس سے تیس تک کردیا ہے جب کہ روٹی کا وزن بھی پورا نہیں ہوتا پرائس مجسٹریٹ صرف دفتر میں بیٹھ کر تھنڈی ہوا لگا رہے ہیں جبکہ شہر میں غریبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا چینی کا غائب ہے کبھی کبھار چینی آتی بھی ہے تو ملی بھگت سے دکانداروں کو دے دی جاتی ہے کہوٹہ شہر میں روزانہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار ریٹ لسٹ دکانداروں کو دے کر ہزاروں روپے لے جاتے ہیں مگر نہ وہ لسٹ کء آویزاں ہے اور نہ ہی اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے جبکہ ہوٹلوں پر غیر معیاری اور مضر صحت کھانے من مانے ریٹ پر فروخت کیے جارہے ہیں چائے 40 روپے 70 روپے تک فروخت ہو رہی ہے آج تک نہ کسی منتخب نمائندے نے اور نہ ہی ضلع افسران نے ہر ماہ کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا کہوٹہ کی عوام کے مسائل حل کیے جائیں انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ فوری کاروائی کریں اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی مشروبات فروخت کرنے والوں اور نشہ آور ادویات ٹیکے دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button