DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Eighth graders should be spared from loosing another academic year

آٹھویں جماعت کے بچوں کا ایک ا ور تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے

اظہر منہاس ( نمائندہ پوٹھو ہار ڈاٹ کام ) آٹھویں جماعت کے بچوں کا ایک ا ور تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔کورونا وبا ء کے پھیلاؤ کو ر وکنے کے لیے حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا تھا کہ پہلی جماعت سے لے کر د سویں جماعت کے تمام طلباء و طالبات کو قطع نظر ا س کے کہ انھوں نے کسی بھی بورڈ یا سکول میں امتحان دیا ہو ان سب کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کر دیا جائے ا ور ایسا ہی کیا گیا ۔مگر تحصیل کلر سیداں ( ضلع راولپنڈی ) میں متعدد گورنمنٹ ہائی ا ور ہائیر سیکنڈری سکول آٹھویں جماعت کے ا ن طلباء ہ طالبات کو جنہوں نے پیک ( بورڈ )کے امتحان دیے تھے ا ور ا ن میں فیل ہو گئے تھے ۔ ا نھیں دوبارہ آٹھویں جماعت ہی میں بٹھانے کا پروگرام بنائے ہوئے ہیں ۔ کیا حکومت پاکستان کے پروموشن کے احکامات کا اطلاق تحصیل کلر سیداں (ضلع راولپنڈی ) کے ان طلباء طالبات پر نہیں ہوتا ۔ جس کی و جہ سے ان تمام طلباء و طالبات کا ایک ا ور قیمتی سال ضائع ہو جائے گا کیونکہ نویں جماعت کی رجسٹریشن ا سی مہینے میں لازمی بھیجنی ہے ۔ ا س لیے والدین کی بڑی تعداد سخت پریشان ہے ا ور وزیر تعلیم پنجاب جناب مراد ر ا س صاحب ا ور دیگر اعلی حکام سے گزارش ہے کہ ا س معاملے کا فوری نوٹس لے کر وضاحت کریں تا کہ والدین ا ور بچے تٰذبذب کی ا س کشمکش سے بچ سکیں۔ ا ور بچے یکسوئی سے پڑھائی پر توجہ دے سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button