DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta;Contractor Waheed Ahmed Satti has announced to participate in the upcoming local body elections in UC Khadyot

ٹھکیدار وحید احمد ستی نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٹھکیدار وحید احمد ستی نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔وحید احمد ستی یوسی کھڈیوٹ سے چیئرمینی کی سیٹ پر الیکشن لڑھیں گئے علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار وحید احمد ستی نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یوسی کھڈیوٹ سے چیئرمینی کی سیٹ پر الیکشن لڑوں گا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ میرا ذاتی فیصلہ نہیں ہے بلکہ اہل علاقہ کے پر زور اصرار پر یہ اعلان کر رہا ہوں سابقہ دور میں ہمارے کو پسماندہ رکھا گیا اس طرع کے کام نہیں ہوئے جس طرع کے ہونے چاہے تھے علاقے کی پسماندگی اور عوام کی خوائش پر آہندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا۔

کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی مین سڑک پر کہوٹہ کے نجی کالج کے کمپس کی انتظامیہ نے سامان پھینک تنگ کر دی

Main UC Hothla road submerged under water due to road narrowed by local college

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی مین سڑک پر کہوٹہ کے نجی کالج کے کمپس کی انتظامیہ نے سامان پھینک تنگ کر دی۔اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کے شکائت سیل، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کو شکائت مگر تاحال مسلہ حل ناں ہوسکا اہل علاقہ کو شدید پر شانی کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے مر کزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ کو جانے والی روڈ جو کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں بنائی تھی اس سڑک پر کہوٹہ کے ایک نجی کالج کے کمپس کی انتظامیہ نے مشین لگا کر ساری پہاڑی کو کاٹ کر سڑ ک پر پھینک دیا جس کی وجہ سے سڑک تنگ ہو کر ایک گلی بن گئی ہے اس سلسلے میں وہاں رہائیشوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے شکائت سیل، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کو شکائت کی مگر ابھی تک اس مسلے کا حل نا ں ہوسکا جس وجہ سے اہل علاقہ کو بارش کے ان دنوں میں مزید تکلیف کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔

کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی کاروبای شخصیت ملک آصف کے والدوفات پا گئے

Father of Malik Asif passed away in Channi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی کاروبای شخصیت ملک آصف کے والدوفات پا گئے نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شر کت۔کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیت ملک آصف،ملک یاسر، ملک فیصل، ملک اویس،ملک بلال آف چھنی کے والد محترم ملک صابر گذشتہ روز وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ چھنی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نمازے جنازہ معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمینP&Dصوبہ پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ ملک عبد الروف، قاضی اخلاق کھٹر،راجہ فیصل عزیز،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر،وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ،ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، ایم ذرین اعوان کہوٹہ، عد یل افضل گریڈ اسٹیشن،ملک طاہر مبین،ماسٹر راجہ زبیر،ملک تنویر مبین، ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افرادنے شر کت کی۔

راجہ مظہر حسین کی جلد صحت یابی کی دعا

Speedy recovery prayers for Raja Mazhar Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سا بق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی کا سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا کی۔سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے والد محترم سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے وہ ہسپتال سے شفٹ ہو کر گھر آگئے ہیں گذشتہ روزسا بق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کی تیمہ داری کی اور ان کو جلد صحت یاب ہونے کی دعا دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button