DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; IESCO sub division Bhadana and Samot feeders to shut down for maintance work

ایسکیو سب ڈویژن بھڈانہ آفس کے اعلامیہ کے مطابق اسلام پورہ فیڈر اور سموٹ فیڈر ضروری میٹینس سلسلہ میں بجلی بند رہے گے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ایسکیو سب ڈویژن بھڈانہ آفس کے اعلامیہ کے مطابق اسلام پورہ فیڈر میں مورخہ5اگست،8,11,20,24,26,31اور سموٹ فیڈر میں 11اگست اور13اگست تک 5AMسے لیکر 9AMتک بوجہ ضروری میٹینس اور نئی کیبل کی ترسیل و ضروری کانٹ چھانٹ سلسلہ میں بجلی بند رہے گی تمام صارفین درج ذیل تاریخ نوٹ کر لیں۔

Gujar Khan; IESCO sub division Bhadana and Samot feeders to shut down for maintenance work from 5th August to 31st August. The electricity will be switched off from 9am to 5pm on various days.

اسلام پورہ جبر میں موجود یوٹیلٹی سٹور پر آٹا غائب کر دینے کا سلسلہ دن بدن تیز ہو رہا ہے,راجہ عبدالقیوم آف ڈہوک جنگی

Allegation of flour missing from utility store in Islam purra jabber

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ عبدالقیوم آف ڈہوک جنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام پورہ جبر میں موجود یوٹیلٹی سٹور پر آٹا غائب کر دینے کا سلسلہ دن بدن تیز ہو رہا ہے گھریلو صارفین کو آٹا میسر نہیں آ رہا ہے سٹورروں پر موجود لوگوں کے پاس جب جاتے ہیں تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ آٹا موجود نہیں ہے جبکہ حقیقت میں سٹوروں پر کام کرنے والے مقامی دوکانداروں میں مہنگے داموں آٹا فروخت کر دتے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام آٹا کی سہولت میسر نہیں ہوتی انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ واپڈا کا قبلہ درست کیا جائے , راجہ نعیم

Large staff of WAPDA department should be corrected, Raja Naeem

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کھجوری کے رہائشی راجہ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ واپڈا کا قبلہ درست کیا جائے شدید حبس گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے صارفین کو شدید ذہنی اذیت کا شکار کر رہے ہیں رہی سہی کسر بجلی کے کم وولٹیج نکال دیتے ہیں جس سے الیکٹرونکس جل جاتے ہیں عوام کو عید کی حقیقی خوشیاں دینے کے بجائے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کر کے ان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہر ماہ بجلی کے بھاری بل جمع کرادئیے جاتے ہیں لیکن بجلی کی فراہمی مکمل نہ ہو سکی کبھی ضروری مرمت کی آڑ میں بجلی بند کر دی جاتی ہے کبھی مین لائن فالٹ کے نام پر پورا پورا دن بجلی بند ہوجاتی ہے انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

Show More

Related Articles

Back to top button