DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ghulam Murtaza Satti’s press conference erupted against his own PTI MNA Sadaqat Abbasi

غلام مرتضٰی ستی کی پریس کانفرنس میں اپنی حمایت کے ممبر قومی اسمبلی شمالی پنجاب صداقت عباسی کے خلاف پھٹ پڑے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضٰی ستی کی پریس کانفرنس میں اپنی حمایت کے ممبر قومی اسمبلی شمالی پنجاب صداقت عباسی کے خلاف پھٹ پڑے۔ نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کر کے حلقہ میں مخالف جماعتوں اور مسلم لیگ (ن) کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے۔ عمران خان کی زیر قیادت پاکستا ن تبدیلی اور ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی کہوٹہ شہر کی تنظیم سازی پر کڑی تنقید اور کہوٹہ شہر سے راجہ امتیاز عالم نے چیئرمین کہوٹہ سٹی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف و سابق ممبرقومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے پریس کلب کہوٹہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرمیجر (ر) شہریار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل چیئرمین کہوٹہ اور صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم سابق سٹی صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی، احمد نواز آف مٹور بھی موجود تھے۔ غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر مجھ سمیت پارٹی کارکنو ں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ ممبرقومی اسمبلی صداقت عباسی اور دیگر عہدیداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے غلا م مرتضیٰ ستی نے کہا کہ صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے فوری ہٹایا جائے۔ غلام مرتضیٰ ستی نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دیا۔ اور کہا کہ حلقہ میں گیس کا میگا پراجیکٹ میرے دور کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ترقیاتی فنڈز دبا کے رکھا۔ سہالہ پل تک نہ کرایا۔ مرتضیٰ ستی اپنی جماعت کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ووٹ والوں سے جلد چھٹکارا حاصل کرینگے۔ تحریک انصاف کے فنڈز پر افتتاح مسلم لیگ (ن) والے کررہے ہیں۔ جنگلات کی مد میں (45) کروڑ کے فنڈز بھی استعمال میں لائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کے لیئے کارکن تیاری کریں۔ بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کہوٹہ شہر کی قیادت کو نااہل قرار دیا اور کہوٹہ شہر سے چیئرمین کہوٹہ سٹی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

Kahuta; Ex MNA Ghulam Murtaza Satti (PTI) held a press conference along with oth PTI members in which they openly deplored their own party MNA Sadaqat Ali Abbassi. Ghulam Murtaza Satti had left PPP to join PTI but was not given any post in last election.

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57کے رہنماء آصف شفیق ستی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Pakistan Peoples Party NA-57 leader Asif Shafiq Satti visits various union councils in Kahuta Tehsil

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57کے رہنماء آصف شفیق ستی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ کارکنوں، ور کروں سے ملاقات،ڈپٹی سیکرٹر اطلاعات راولپنڈی ڈویژن راجہ نذیر احمد ایڈوکیٹ آف مٹور کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے۔الیکشن مہم میں بلند و بانگ دعوئے کر نے والی حکومت کے تمام باتیں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہیں مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی کو دوزخ بنا دیا ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کا ترس گیا ہے عوام موجو دہ حکومت سے اب سخت نالاں ہیں آمدہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنی ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں گئے ملک کی عوام کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں انشااللہ آنے والی حکومت پی پی پی کی ہو گئی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57کے رہنماء آصف شفیق ستی نے یونین کونسل مٹور کے سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد،راجہ قمر اور دیگر پی پی پی کے کارکنوں، ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہر پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق کی بات کی ہے ہمارے قاہدین ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے ملک کی عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جمہوریت کے لیے دی گی ان کی قر بانی رائیگاں نہیں جائے گئی عوام کے دل میں آج بھی اپنے ان محبوب قائدین کی محبت رچی بسی ہے الیکشن جب ہو نگئے کامیابی کی ہی ہوگئی۔

عید قربان کی آمد آمد کہوٹہ میں لگنے والی منڈی مویشیاں میں جانور وں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں

Coming of Eid-ul-Adha, the prices of animals in the cattle market in Kahuta skyrocketed.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عید قربان کی آمد آمد کہوٹہ میں لگنے والی منڈی مویشیاں میں جانور وں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں۔ جانور تو موجود مگر خریدار ناں ہونے کے برابر تھے۔ رہی سہی کسر مہنگائی نے نکال دی۔لاکھ اورڈیڈھ لاکھ کے جانور جبکہ بکرا 30ہزار سے 50ہزار روپے تک فروخت ہونے لگا۔تفصیل کے مطابق عید الالضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی منڈی مویشی میں بھی تیزی آگی ہے کہوٹہ شہر ٹنگی کے مقام پر لگنے والی منڈی مویشی میں کہوٹہ کے مختلف علاقوں سے جانوں تو لائے گئے مگر ان جانوروں کو خریدنے کے لیے گائک ناں ہونے برابر ہیں تمام جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہیں تھیں۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی اور کرنل ظفر عباسی کاراجہ ارشدمحمود کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی کے رہنماء اور فوکل پر سن محکمہ ہیلتھ راجہ ارشدمحمود کی ہمشیرہ محترمہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز وفاقی حکومت کے ترجمان ممبر قومی اسمبلی ایم این اے صداقت علی عباسی اور فوکل پرسن محکمہ ایجوکیشن و سیکرٹر ی گوڈ گورنس کرنل ظفر عباسی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سہالہ فلائی اوور او ر کوہسار یونیورسٹی صداقت علی عباسی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

Sihala Flyover and Kohsar University is a testament to the performance of Sadaqat Ali Abbasi

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ،عمران ضمیر
سہالہ فلائی اوور او ر کوہسار یونیورسٹی صداقت علی عباسی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جو کام گزشتہ ساٹھ دھائیوں میں نہ ہو سکے صداقت علی عباسی نے دو سالوں میں کر کے دکھایا جن شخصیات کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آتا ہے وہ شور تو کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری گڈ گورننس کہوٹہ کرنل (ر) ظفر عباسی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سنی سنائی باتوں میں نہ آئیں ہم نے ملکر ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کر کے کہوٹہ کو ایک مثالی شہر بنانا ہے میں بحثیت سیکرٹری گڈ گورننس کوشش کرونگا کہ عوامی توقعات پر پورا اُتر سکوں اس کے لیے مجھے تمام پارٹی ورکرز کارکنان اور عہدیداران کا ساتھ درکار ہے امید ہے تمام لوگ میرے ساتھ تعاون کرینگے تا کہ تمام ادارے ترجیح بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کر یں۔پریس کلب کہوٹہ کی مثبت اور تعمیری تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پریس کلب کہوٹہ اسی طرح مسائل کو اجاگر کرنے میں ہماراساتھ بھی دینگے اور اپنا کردار بھی ادا کرینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button