DailyNewsOverseas news

London; Majid Hassan, elder brother of former Pakistan High Commissioner to UK Wajid Shamsul Hassan passed away

برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے بڑے بھائی ماجد حسن گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد نصیر راجہ۔ برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے بڑے بھائی ماجد حسن گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے۔ واجد شمس الحسن نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ماجد حسن ہم بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، وہ بینکنگ کے شعبہ سے وابستہ تھے اور طویل عرصہ سے ’’ایمیون سسٹم‘‘ کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ایمیون سسٹم کا فیل ہونا ہی ان کے انتقال کی وجہ بنا، انہیں گزشتہ روز ہی لاہور میں سپردخاک کردیا گیا، واجد شمس الحسن نے اپنے بھائی ماجد حسن کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

London; Majid Hassan, elder brother of former Pakistan High Commissioner to UK Wajid Shamsul Hassan has sadly passed away in Lahore.

Show More

Related Articles

Back to top button