DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Temperature may exceed 45 degrees Celsius, Citizens should strictly follow the measures to prevent the harmful effects of heat.

آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہری گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔، محکمہ صحت

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئےہیٹ سٹروک ایڈوائزری جاری کر دی ۔ جاری ایڈوائزری میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہری گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ شہری مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ شدید گرمی میں صبح 10 سے 4بجے تک گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ شدید دھوپ اور گرمی میں سر ڈھانپ کر رکھیں۔ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بھیگے ہوئے تولیئے سے جسم کو رگڑیں۔ گرمی میں تھکاوٹ سے بچیں۔ اگر لو لگنے کی علامات ظاہر ہوں تو مریض کو ٹھنڈی اور محفوظ جگہ پہنچائیں۔ جسم پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں۔ ٹانگوں کو سہارا صضدے کر سر کی نسبت قدرے اونچا کریں۔

Gujar Khan- In the coming days, the temperature may exceed 45 degrees Celsius, in view of which the citizens should strictly follow the measures to prevent the harmful effects of heat. The health department has issued warning of heatwave.

Show More

Related Articles

Back to top button