DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Col (retd) Zafar Abbasi nominated Secretary Good Governance Kahuta by Punjab Government

کرنل (ر) ظفر عباسی پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے سیکرٹری گڈ گورننس کہوٹہ نامزد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سنیئر راہنما پاکستان تحریک انصاف فوکل پرسن ایجوکیشن کہوٹہ کرنل (ر) ظفر عباسی پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے سیکرٹری گڈ گورننس کہوٹہ نامزد۔ پارٹی ورکرز اور کارکنان کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق PTIکہوٹہ کے راہنما کرنل (ر) ظفر عباسی کو سیکرٹری گڈ گورننس کہوٹہ نامزد کر دیا گیا اس موقع پر کرنل (ر) ظفر عباسی نے کہا کہ ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا فوکل پرسن ایجوکیشن ہونے کے ناطے تعلیم کے نظام میں بے حد بہتری لائی اور انشااللہ مستقبل میں تعلیمی شعبے میں مزید نکھار آئے گا انھوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری پنجاب کی جانب سے مجھے سیکرٹری گڈ گورننس کہوٹہ نامز کر کے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترتے ہوئے اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دونگا پاکستان تحریک انصاف کو مزید مظبوط اور منظم کیا جائیگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کہوٹہ کوش آئند ہے انکو کہوٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں کہوٹہ کے غیور عوام اپنے لیڈر کا بھرپور استقبال کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی ورکرز اور کارکنان نے کرنل (ر) ظفر عباسی کو سیکرٹری گڈ گورننس کہوٹہ نامزد ہونے پر ڈھیروں مبارکباد دیں۔

کہوٹہ شہر کا علاقہ ٹنگی جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Tangi area of Kahuta city is deprived of basic amenities even in modern times

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کا علاقہ ٹنگی جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سڑک کھنڈرات گلیوں میں پانی کھڑا ہے میونسپل کمیٹی میں شامل ہے مگر میونسپل کمیٹی اسکو علاقہ غیر سمجھتی ہے اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے حالانکہ اس علاقے میں مویشی منڈی اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں عوام کروڑوں کا ٹیکس دیتے ہیں اس علاقے میں غریب لوگ باہر سے آ کر آباد ہیں اور انکی سنائی مشکل ہے کئی مرتبہ عوامی نمائندوں اور ایم سی کے اعلیٰ حکام کو کہنے کے باوجود کچھ نہ ہوا سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کے دور میں صدر انجمن تاجران حاجی راجہ جہان عالم (مرحوم)کی درخواست پر1کروڑ کی خطیر گرانٹ سے یہ سڑک بنوائی تھی اسکے بعد کسی بھی نمائندے نے کام نہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئر مین شیخ محمد الیاس نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نظریاتی کارکن ہوں الیکشن میں بھرپور کردار ادا کیا مگر اسکے باوجودکوئی کام نہ ہوسکا اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے میں صفائی کا عملہ تعینات کیا جائے اور دیگر مسائل حل کیے جائیں۔

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مر زا محمد آصف کی نگرانی میں پولیس تھانہ کہوٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری گذشتہ روز دو ملزمان گرفتار تین کلو گرام سے زاہد چرس برآمد

SHO Kahuta Police Station Hafiz Mirza Mohammad Asif supervises operations against drug dealers , Two accused arrested yesterday

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مر زا محمد آصف کی نگرانی میں پولیس تھانہ کہوٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری گذشتہ روز دو ملزمان گرفتار تین کلو گرام سے زاہد چرس برآمد پولیس تھانہ کہوٹہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی ہیں اسی ضمن میں دو الگ الگ کاروائیوں میں دو ملزمان گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی کھڈیوٹ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران ملزم شاہد محمود ولد فضل حسین سکنہ سمبل گاہ سے دوران تلاشی ایک کلو دوسو گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں حاجی چوک کھڈیوٹ سے ایک ملزم طلعت محمود عرف منشی سکنہ سمبل گاہ سے دو کلو بیس گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا دونوں ملزمان سے تین کلو دو سو بیس گرام چرس برآمد کر9سی کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات فروشی ایک ناسور ہے جس کا جڑ سے خاتمہ کر کے کہوٹہ کو اس ناسور سے پاک کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button