DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Security forces search operation carried out in Chauk Pindori

سیکیورٹی اہلکاروں کا چوکپنڈوری میں سرچ آپریشن

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر چوہدری حسن رضا نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ چوکپنڈوری میں سرچ آپریشن کیا جوتین گھنٹے تک جاری رہا۔ 12 کے قریب آفسران، چار ہیڈ کانسٹیبل،22 ملازمین، تین عدد لیڈی کانسٹیبلان،سیکیورٹی برانچ سمیت سپیشل برانچ،آئی بی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے سرچ اپریشن میں حصہ لیا۔اس دوران 97 مکانات جن میں 29 کرائے کے مکانات،68ذاتی مکانات میں رہائش پذیر 154 افراد کو چیک کیا گیا جہاں سے کسی افغانی یا مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تا ہم پولیس نے عامر سکنہ کلو کوٹ بھکرکے قبضے سے تیس بور پستول بلا لائسنس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan; Security forces search operation was carried out in Chauk Pindori, Over 97 rented homes were checked and no illegal Afghans were found according to security spokesman.

آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں 17 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال جس میں بعض خاکروبوں نے دو سپروائرزروں پر ماہانہ بھتہ لینے کا الزام

Sweepers accuse supervisors of taking bribe

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں 17 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال جس میں بعض خاکروبوں نے دو سپروائرزروں پر ماہانہ بھتہ لینے کا الزام عائد کیا تھا کی روشنی میں تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی میں الزامات درست ثابت ہونے پر عارضی طور پر تعینات سپروائزر سعید احمد اور محمد علی کو نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔آر ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے ایچ آر بلال خاور کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی قائم کی جس نے کلر سیداں کا دورہ کیا اور دو ایام کے بعد ایم ڈی کو اپنی رپورٹ پیش کر دی۔جس کی روشنی میں منیجنگ ڈائریکٹر آر ڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑنے دو سپروائزروں سعید احمد اور محمد علی کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی حاجی راجہ بشارت محمود شدید علیل ہوگئے

Retired SP of Punjab Police Haji Raja Basharat Mahmood seriously ill

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی حاجی راجہ بشارت محمود شدید علیل ہوگئے انہیں چند ایام کورونا کے باعث راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ضروری انجیکشن بھی لگائے گئے اس کے بعد بھی ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور گزشتہ کئی ایام سے وینٹیلیٹر پر ہیں کلرسیداں کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں تاجروں صحافیوں اور شہریوں نے ان کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعا کی ہے راجہ بشارت محمود کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے دوران سروس میرٹ پر سختی سے عمل کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مظلوموں کے مددگار ثابت ہوئے۔

تل خالصہ میں صوفی لیاقت حسین کی رسم چہلم

Dua e chelum observed for late Sufi Liaqut Hussain in Tal Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔معروف عالم دین علامہ عبد الحمید نقشبندی نے کہا ہے کہ اچھی اولاد پر لازم ہے کہ وہ دنیا سے رخصت ہو جانے والے والدین کے ایصال ثواب کا خصوصی اہتمام کریں انہوں نے تل خالصہ میں صوفی لیاقت حسین کی رسم چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کی بہتر تعلیم و تربیت جہاں والدین کی زمہ داری ہے وہیں اولاد پر بھی لازم ہے کہ یہ والدین کو آف تک نہ کہے ان کا پورا خیال رکھنا اور ان کی ضروریات پوری کرنا اولاد کی اولین زمہ داری ہے اولاد پر یہ بھی لازم ہے کہ والدین کے رشتہ داروں اور دوستوں کا بھی پورا خیال کرے تقریب میں چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،الحاج خالد رضا،جاوید اقبال محمد سرور محمد عظیم چوہدری غلام جیلانی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button