DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Moazzam Khan to be new UK high commissioner

معظم احمد خان برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر تعینات

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔ حکومت پاکستان نے وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر سپیشل سیکرٹری ایڈمن معظم احمد خان کی برطانیہ میں بطور ہائی کمشنر آف پاکستان تقرری کردی ہے۔ وہ عنقریب اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یاد رہے وہ ہالینڈ میں بطور سفیر پاکستان خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے ہالینڈ میں اپنی تعیناتی کے تین سال بڑے کامیاب گزارے۔ یو اے ای میں ان کی بطور سفیر تقرری اسوقت کی ایک اہم ضرورت تھی معظم احمد خان نے بطور سفیر دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یو اے ای نے انہیں اپنے قومی اعزاز ایوارڈ سے نوازا۔

London; Pakistan has decided to appoint new High Commissioner to the United Kingdom as Special Secretary of the Foreign Affairs Moazzam Ahmad Khan is being designated for the slot.

He is the senior most diplomat in the Foreign Office presently working at the headquarters after Foreign Secretary Sohail Mahmood and he previously worked as commissioner in Holland.

Show More

Related Articles

Back to top button