DailyNewsOverseas news

France; Pakistani community taking part in local elections taking place in France despite coronavirus

فرانس بھر میں کورونا وائرس کے باوجود بھی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پولنگ کا سلسلہ صبح سے جاری

فرانس (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)فرانس بھر میں کورونا وائرس کے باوجود بھی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پولنگ کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔
کوروناوائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث دوسرا راؤنڈ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا صبح سے پولنگ کا سلسلہ سست روی کا شکار تھا لیکن اب کچھ رفتار تیز ہوئی ہے۔پولنگ اسٹیشن پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ پولنگ آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقہ جات بھوبھینی، پیری فیت، ولیرلیبل سارسل اور کارج لاکونس میں پاکستانی کمیونٹی بھی ان انتخابات میں سرگرم عمل ہے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پُر امید ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button