DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Doberan Kallan; New three phase transformer installed in Dhok Sangot, Pind bainso, locals express gratitude

ڈھوک سنگوٹ ، پنڈبینسو میں نیا تھری فیز ٹرانسفارمر نصب، اہل علاقہ کا اظہار تشکر

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)..تفصیلات کے مطابق ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو کا ٹرانسفارمر گزشتہ 6 ماہ سے سنگل فیز پر چل رہا تھا جو آۓ روز لوڈ برداشت کرنے کی سکت نہ ہونے پر ٹرپ کر جاتا تھا اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرتا تھا۔ اہل علاقہ کی اس مشکل کا ازالہ کرنے کے لیے سماجی کارکن ارشد محمود بھٹی نے خصوصی کاوش کی اور گزشتہ روز 50ک وی کا تھری فیز ٹرانسفارمر آئیسکو نے نصب کر دیا جس پر اہل علاقہ اور ارشد محمود بھٹی نے خاص طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو شاہد اقبال چوہدری، ایس ڈی او کلرسیداں سید تیمور شاہ اور سپرٹنڈنٹ جاوید قاضی کا شکریہ ادا کیا ہے

Doberan Kallan; New three phase transformer has been installed in Dhok Sangot, Pind bainso, locals express gratitude to Arshad Mahmood Bhatti for his contributions in upgrading and installation of the new transformer.

Show More

Related Articles

Back to top button