DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The body of a 55-year-old man was recovered from Nala Khera area near Kahuta

کہوٹہ کے نواحی علاقہ نلہ کھیرا سے 55سالہ بزرگ کی لاش برآمد۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر … کہوٹہ کے نواحی علاقہ نلہ کھیرا سے 55سالہ بزرگ کی لاش برآمد۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقہ نلہ کھیرا سے ایک بزرگ کی نعش ملی۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کے مزکورہ شخص جس کا نام محمد جمیل ہے اور یہ علاہ کھنہ ڈا ک کا رہائشی ہے۔اور یہ کچھ عرصہ سے لا پتہ تھا۔جس کی 13روز قبل تھانہ کھنہ ضلع اسلام آباد میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ نعش کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل منتقل کر کے پولیس تھانہ کھنہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔ مذ کورہ شخص کا بیٹا ابرار احمد کیانی موقع پر پہنچ گیا۔ جبکہ دوسرے واقع میں کہوٹہ کے نواحی علاقہ جیوڑہ کا رہائشی نوجوان انیس اختر ولد محمد حنیف کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گیا۔ نوجوان کی فیملی محلہ دھپری میں رہائش پذیر تھی۔ نوجوان گھر کی دوسری منزل پر پنکھا لگا رہاتھا کہ اچانک ننگی تار کو ہاتھ لگنے کی وجہ سے کرنٹ لگ گیا۔ نوجوان ہسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Kahuta; The body of a 55-year-old man was recovered from Nala Khera area near Kahuta. he has been identified as Mohammad Jamil of Khanna Dak. Body was taken to thq hospital.

Show More

Related Articles

Back to top button