DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; New Kahuta Technical and Training Center Principal Former Deputy Nazim Union Council Doberan Khurd Raja Hamid Ijaz marriage takes place in Ail Sambal

نیو کہوٹہ ٹیکنیکل اینڈ ٹرینگ سنٹر کے پرنسپل سابق نائب ناظم یو نین کونسل دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز رشتہ ازواج میں منسلک

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نیو کہوٹہ ٹیکنیکل اینڈ ٹرینگ سنٹر کے پرنسپل سابق نائب ناظم یو نین کونسل دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز رشتہ ازواج میں منسلک۔انکی دعوت ولیمہ انکے آبائی گاؤں آئل سنمبل میں منعقد کی گئی۔دعوت ولیمہ میں سابق چیئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ،سابق چیئر مین یو سی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، جنرل سیکرٹری PTIکہوٹہ راجہ الطاف حسین، سابق چیئر مین ضلع کونسل راجہ مظہر حسین آف ہوتھلہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سر پرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، راجہ توقیر شبیر،کبیر جنجوعہ، افتخار احمد غوری،یوتھ ونگ PMLN کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران ستاراللہ، راجہ معراج اسلم، رضوان گل کیانی کے علاوہ علاقہ بھر سے بلدیاتی نمائندوں سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب نے کثیر تعداد مین شرکت کی اور راجہ حامد اعجاز کو شادی کی مبارکباد دی نکاح حافظ عبداللہ عباسی نے پڑھایا جبکہ دعا پروفیسر حافظ عبدالصبور سیفی نے کی۔

کومت وقت اہل بیت کی شان میں گستاخی کر نے والوں کو گرفتار کر یں

Government should Arrest those who insult the honor of Ahl al-Bayt

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اہل بیت کی محبت ایمان کا حصہ ہے حکومت وقت اہل بیت کی شان میں گستاخی کر نے والوں کو گرفتار کر یں نبی پاک ﷺ کی لاڈلی بیٹی حضرت بی بی فاطمتہ الزھرہ ؑکے متعلق جو لفظ استعمال کیا گیا ہے انہوں نے بغض آل نبی ﷺ کا اظہار کیا ہے نبی پاک ﷺ اور ان کی اہل بیت سے سچی پکی محبت ہی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان خیالات کااظہار کہوٹہ کا اظہا ر معروف سماجی اور مذہبی شخصیات آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار اور نوجوان مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ راجگان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی اللہ پاک نے دین میں رکھی ہے اللہ پاک اور اس پیارے محبوب حضرت محمد ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا آپ ﷺ کی آل سے محبت ہمارے ایمان کا جز ہے نبی پاک ﷺ نے خو د بھی آل سے محبت کی اور اپنی امت کو بھی ان سے محبت کر نے کا کہا ہے اس لیے ہمیں چاہے کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر نے کے لیے اللہ پاک اور ان کے پیارے محبوب ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔

ہلے ہی مہنگائی کا طوفان تھا موجودہ حکومت نے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر جہاں راتو رات لوگوں کو ارب پتی بنایا وہاں غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا

Current administration deplored for raising prices on fuel

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پہلے ہی مہنگائی کا طوفان تھا موجودہ حکومت نے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر جہاں راتو رات لوگوں کو ارب پتی بنایا وہاں غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے آٹا 20کلو 1100روپے تک جبکہ25کلو 1400روپے کا ملتا جبکہ چینی90روپیتک پہنچ گئی ہے چینی آٹا پٹرول مافیا جیت گئی اور عوام ہار گئی مرچ سرخ جو 100روپے کلو ہونی تھی800روپے سے1000روپے کلو ہو گئی اسی طرح سبزی فروٹ دالیں دودھ دیہی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ؤسمان سے باتیں کر رہی ہیں موجودہ حکومت نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے مانگے تانگے کے وزیر مشیر کرپشن کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں صحت تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے امیر راجہ تنویر احمد نے پروگرام عوام اور سیاست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ75سالوں سے چند خاندانوں نے اس ملک کو لوٹا عوام الیکشن میں برادری ازم اور ذاتی مفاد کی خاطر غلط لوگوں کو منتحب کر لیتے ہیں جماعت اسلامی ہی ملک کو صاف شفاف قیادت فراہم کر سکتی ہے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ میں منشیات فروشوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں سڑکیں کھنڈرات بنی ہیں لاکھوں کی آبادی صاف پانی سے محروم ہے اخر میں راجہ تنویر احمد نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن (مرحوم) کی خدامت کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی صحت یا بی پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا

Former Councilor Raja Gulzar Ahmad Gulzari thanked God for the health of former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملکی سیاست کے ماتھے پر جھومر ہیں ہم ان کی مزید صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کاکرونا ٹیسٹ منفی آگیا گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعدن لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی صحت یا بی پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button