AJKDailyNews

Mirpur; Chaudhry Abdul Rehman Arain appointed Overseas Investment Board Coordinator by PM Azad Kashmir

چوہدری عبدالرحمٰن آرائیں کی کورآرڈینیٹر اوور سیز انوسٹمنٹ بورڈ تعینات

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے پارٹی کے نظریاتی و مخلص رہنما چوہدری عبدالرحمٰن ارائیں کو اوورسیز انوسٹمنٹ بورڈ برطانیہ کا کو آرڈینیٹر تعینات کر دیا۔ اورسیز کشمیریوں کے لیے جہاں ایک اور خوشخبری وہاں اہل کوٹلی کے لیے ایک اور اعزاز معروف بزنس میں و سیاسی و سماجی شخصیت و پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن آرائیں کی کوآرڈینیٹر اوور سیز انوسٹمنٹ بورڈ برائے آزادکشمیر تعیناتی پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا، چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے اپنی تعیناتی پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انکی تعیناتی پر مسلم لیگ یوتھ میڈلینڈ کے صدر محفوظ مغل، صدر مسلم لیگ ن برمنگھم راجہ تجمل نوابی، مرزا راشد خان، راجہ رفاقت حسین، اورسیز کوآرڈینیٹر وزیر اعظم راجہ امجد خان چوہدری شکیل اور دیگر نے زبردست الفاظ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تعیناتیوں سے جماعتی و نظریاتی لوگوں کی حؤصلہ افزائی ہو گی

Mirpur; Chaudhry Abdul Rehman Arain has been appointed Overseas Investment Board Coordinator by PM Azad Kashmir, Raja Farooq Haider.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینئرراہنماؤں پروفیسر چودھر ی محمدگل بہار صوفی مطلوب حسین مغل اورچودھری بشارت حسین صدر پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل فیض پورشریف نے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنماچودھری محمداسلم شہزاد کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شاندار سیاسی وسماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button