DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Tragic incident of murder of three children by their father in Dera Muslim area near Sukho

گوجر خان۔ سکھو کے نواحی علاقہ ڈیرہ مسلم میں سگے باپ كے ہاتھوں بیٹی سمیت تین بچوں كے قتل كی دلخراش واردات

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ سکھو کے نواحی علاقہ ڈیرہ مسلم میں سگے باپ كے ہاتھوں بیٹی سمیت تین بچوں كے قتل كی دلخراش واردات،جڑواں بہن بھاٸی كی عمریں چار سال جبكہ بڑا بیٹا نو سال كا بتایا جاتا ھے،نعشیں ایك دن پرانی ہیں،بچوں كی موت پیٹی میں دم گھٹنے سے واقع ہوٸی،انتہائی افسوس ناک واقع كی ابتداٸی معلومات كے مطابق ڈیرہ مسلم كے نور محمد نامی باپ نے بیوی سے ناچاقی پر تین بچوں کو قتل کر دیا’ دیرہ مسلم میں ایک گھر سے پیٹی میں بند تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں جو ایک دن پرانی ہیں بچوں کی عمریں 4 اور نو سال ہیں ملزم نور محمد نے تین بچوں کو ٹرنک میں بند کردیا تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں نو سالہ عثمان اور چار سال کے جڑواں بہن بھائی فیضان اور ردا شامل ہیں بچوں کا والد کراچی میں ہوتا ہے اور آج کل چھٹی آیا ہوا تھا اور آج صبح ہی واپس کراچی روانہ ہو گیا بیوی ناراضگی کی وجہ سے میکے گئی ہوئی تھی۔میاں بیوی کے مابین نا چاقی چل رہی تھی،ملزم کراچی جاتے ہوئے روہڑی سےگرفتار کر لیا گیا۔

Gujar Khan; A Father names a Noor Mohammad has murdered his three children, two boys and a girl aged 4 to 9. It is believed Noor Mohammad had a domestic row with his wife at their home in Dera Muslim. According to police Noor Mohammad was arrested as he tried to escape to Karachi.

Show More

Related Articles

Back to top button