HeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Doberan Kallan shopkeeper has his cash stolen by a beggar

بھیگ مانگنے کی آڑ میں بھکارن کام دکھا گئی،دکان کے اندر رکھے گئے پرس میں موجود 37 ہزار روپے کی رقم پر ہاتھ صاف کر گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بھیگ مانگنے کی آڑ میں بھکارن کام دکھا گئی،دکان کے اندر رکھے گئے پرس میں موجود 37 ہزار روپے کی رقم پر ہاتھ صاف کر گئی۔پولیس نے نامعلوم بھکارن کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔محمد خلیل سکنہ پنڈ بینسو نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں دوبیرن کلاں میں بجلی کی دکان کرتا ہوں۔گزشتہ روز میں اپنی دکان پر موجود تھا کہ ایک بھیک مانگنے والی عورت میری دکان میں آ گئی جس کو میں نے اپنے پرس میں سے دس روپے کا نوٹ نکال کر اسے دے دیا اور پرس کاؤنٹر پر رکھ کر خود گاہکوں کیساتھ مصروف ہو گیا۔گاہکوں کو سامان وغیرہ دینے کے بعد جب میں نے پرس دیکھا تو اس میں 37 ہزار روپے کی رقم موجود نہ تھی جسے میری مصروفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھکارن لے اڑی۔

Kallar Syedan; A Woman beggar has stolen 37,000 Rps from electrical shop owned by Mohammad Khalil of Pind Bainso. A police case has been registered.

نلہ مسلماناں کی نواحی ڈھوک سنیالہ میں عبدالخالق دیوار گرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

Abdul Khaliq, 80 killed after a wall fell on him in village Dhok Saniyala, Nala Musalmana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔80 سالہ شخص دیوار گرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کی یونین کونسل نلہ مسلماناں کی نواحی ڈھوک سنیالہ میں پیش آیا جہاں 80 سالہ عبدالخالق گزشتہ روز دیوار کیساتھ بنی نالی سے پانی نکال رہا تھا کہ اسی دوران شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث دیوار گرنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی سابق کونسلر سعید بھٹی کا چچا اور ماسٹر یعقوب مرحوم کا بھائی تھا۔

ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی صداقت علی عباسی کے جھوٹ کی تصدیق

Emergencies Officer Rescue 1122 Rawalpindi Dr. Abdul Rehman confirms the lie of PTI MPA Sadaqat Ali Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی صداقت علی عباسی کے جھوٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سے ایک ریسکیو ایمبولینس محکمانہ ضرورت کے تحت کلرسیداں سے کہوٹہ منتقل کی گئی ہے جو نئی ایمبولنس گاڑیاں ملتے ہی کلرسیداں کو بھی ایک نئی گاڑی مہیا کر دی جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد احمد بٹ سے ایک ملاقات میں کیاجس میں انہوں نے کلرسیداں میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کے اجرا کا مطالبہ کیا تو ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے منظوری حاصل کرنے کے بعد تحصیل کلر سیداں میں پانچ کے قریب ایمبولنس موٹر سائیکلیں مہیا کر دی جائیں گی۔تحصیل کی سطح پر اگر چہ اس طرح کی سہولت موجود نہیں تا ہم حکومت پنجاب کی منظوری حاصل ہونے کے کلر سیداں پہلی ایسی تحصیل ہو گی جسے ایمبولنس موٹر سائیکلوں کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ایم ڈی نے وضاحت کی کہ کلر سیداں سے کہوٹہ منتقل ہونے والی ایمبولنس محکمانہ طور پر بھجوائی گئی ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ نہ تھا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دو یا تین ماہ کے اندر نئی گاڑیاں متوقع ہیں جن میں سے ایک گاڑی کلر سیداں کو فراہم کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ چند ایام قبل صداقت علی عباسی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کلر سیداں سے کوئی گاڑی کہوٹہ منتقل نہیں ہوئی اور وہ ویڈیو بھی انہی ڈاکٹر عبدالرحمان نے انہیں بھجوائی تھی جبکہ حقیقت یہی ہے کہ گزشتہ اپریل میں صداقت عباسی نے کہوٹہ میں ریسکیو کا افتتاح کیا جس کے اکلوتی ایمبولنس LEG 1564 کو کلر سیداں سے کہوٹہ منتقل کر کے وہاں ریسکیو کا افتتاح کردیا گیا۔

ملزم ظہیر حسین سے 1230گرام چرس جبکہ افتخار حسین سے 1130گرام چرس برآمد

Two arrested in drug offences by police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج کر لیئے گئے گرفتار ملزم ظہیر حسین سے 1230گرام چرس جبکہ افتخار حسین سے 1130گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف کارروائی ایس ایچ او کلر سیداں حسن رضا اوران کی ٹیم نے کی،سی پی او راولپنڈی کی ایس پی صدر،ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

صوفی لیاقت طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ تل خالصہ میں ادا کی گئی

Sufi liaqut sadly passed away in Tal Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مقامی دوکاندار چوہدری غلام جیلانی کے چچا چوہدری خلیل چوہدری شکیل کے والدصوفی لیاقت طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ تل خالصہ میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیرچوہدری محمد ریاض،چوہدری ضیارب منہاس،چوہدری شفقت محمود،ملک جمیل عادل،صاحبزادہ بدر منیر،راجہ صفدر کیانی،چوہدری اخلاق حسین،ٹھیکدار لطیف بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،ملک عنصر خان،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،سید زبیر شاہ،نمبردار محمد اشفاق،مرزا اظہر،ماسٹر ارشاد،حاجی ابرار حسین،چوہدری عبداللہ ٹھیکدار شاہد صراف،نصیر اختر بھٹی سمیت تاجروں شہریوں نے شرکت کی۔

محمد فاضل بٹ انتقال کرگئے نمازجنازہ سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی

M Fazal Butt passed away in Sahot Badhal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی کے رہنما گلفراز بٹ کے ماموں محمد فاضل بٹ انتقال کرگئے نمازجنازہ سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی جس میں آصف محمود کیانی،چوہدری شفقت محمود،راجہ احمد صغیر،راجہ محمد سعید،راجہ ناہید،نمبردار اسدعزیز اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button