DailyNewsKahuta

Kahuta; It is regrettable and reprehensible to keep a lawyer in custody and to protest against the Bar Association Kahuta. Zulfiqar Kayani Advocate

وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے اور بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے خلاف احتجاج کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر … وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے اور بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے خلاف احتجاج کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بار ایسو سی ایشن کہوٹہ نے ہمیشہ عوام اور وکلاء کے حقوق کی بات کی ہے۔ کسی شخص کے بنیادی حقوق کی پا مالی پر وکلاء برادری کے ساتھ ہیں۔اداروں سے سیاسی شخصیات کی مداخلت ختم کی جائے۔وکلاء کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سردار کامران ایڈووکیٹ،سنیئر ممبر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ، راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر بار نے کہاکہ ہمارا احتجاج پولیس کے خلاف تھا۔جس نے سابق صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ کو حبس بے جا میں رکھ کر ذیادتی کی تھی۔ جس کی بھرپور مذمت کی اور کرتے ہیں۔ جبکہ بعد ازاں سیاسی شخصیات کے دباؤ پر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور وکلاء کے خلاف نا زیبا نعرے لگا کر وکلاء کے مقدس پیشے کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ جس کی نہ صرف کہوٹہ بار بلکہ لاہور بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے مذمت کی۔ اس موقع پر سابق صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ نے اپنے اوپر لگائے گے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی کردار ادا کیا۔ کسی کی حق تلفی نہ کی اور نہ ہی کسی حکم امتنائی کی خلاف ورزی کی اور بتایا کہ میرے خلاف جو جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ اس کو میرٹ پر خارج کر دیا گیا ہے۔

Kahuta; Zulfiqar Kayani Advocate member Bar association Kahuta said that It is regrettable and reprehensible to keep a lawyer in custody and to protest against the Bar Association Kahuta and will do hi best to clear his name and will dismiss fake case against him.

Show More

Related Articles

Back to top button