HeadlineKahuta

Kotli Sattian; Assistant Commissioner Zafar Hassan Naqvi Visits Landslide Affected Places Including Road Affected By Landsliding in Balawra Road

اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کا بلاوڑہ روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ ایریاز سے متاثرہ سڑک سمیت لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے پول اور دیگر مقامات کا وزٹ

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کا صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید ستی کے ہمراہ بلاوڑہ روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ ایریاز سے متاثرہ سڑک سمیت لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے پول اور دیگر مقامات کا وزٹ ،لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑک کو کھولنے کے لیے محکمہ ہائی وے کو لیٹر لکھنے سمیت عوام علاقہ کویقین دلایا کہ محکمہ واپڈا کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کو پول تبدیل کرنے کے احکامات بھی جا ری کے جائیں گے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے بلاوڑ ہ میں دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے لیے نا ئب صوبیدار آ فتاب حسین ستی کی طرف سے وقف کی گئی زمین کا بھی وزٹ کیا اور انکا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کوٹلی ستیاں کے صدر کرنل عمر اور مسز کرنل عمر یہاں ایک لا ئبریری اور دستکاری سینٹر کا قیام عمل میں لا ئیں گے جس سے علاقہ کے لو گو ں کو دیر پا استفادہ حاصل ہو گا اور طالبات ہنر مند بن سکیں گی ز مین عطیہ کرنے انہوں نے کرنل عمر اور مسز کرنل عمر کیطرف سے بھی نائب صوبیدار آفتا ب حسین ستی اور انکی پو ری فیملی کا شکریہ ادا کیا

Kotli Sattian; Assistant Commissioner Zafar Hassan Naqvi Visited Landslide Affected Places Including Road Affected By Landsliding in Balawra Road along with Naveed Satti and promised to clear the way for public to travel.


کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کا رورل ہیلتھ سنٹر لہتراڑ کا دورہ ہسپتال میں موجود عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور حکومت پنجاب کیطرف سے فراہم کی گئی ایکسرے مشین سے متعلق ڈاکٹرز سے موجود بریفننگ بھی لی گئی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے ہسپتال کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو مریضوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آنے کی ہدایات بھی کیں

Show More

Related Articles

Back to top button