DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; UBL Bank branch in Nara shut by authorities over violation of SOP

کروناایس او پی کی خلاف ورزی پرایکشن یو،بی،ایل نارہ برانچ سیل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کروناایس او پی کی خلاف ورزی پرایکشن یو،بی،ایل نارہ برانچ سیل۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی ہدائت پٹواری راجہ ہارون اکبر یو،بی،ایل نارہ برانچ کو سیل کر دیا۔تفصیل کے مطابق حالیہ کرونا ء وائرس کی وجہ سے تمام سر کاروی اداروں، کاروباری مراکز، بینک، پوسٹ آفس اور دیگر مقامات کوکھولنے پر کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدائت کی گئی ہے اور جو ان ہدائیات (ایس او پی) پر عمل درآمد نہیں کر تا انتظامیہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیتی ہے گذشتہ روز کروناایس او پی کی خلاف ورزی پرایکشن یو،بی،ایل نارہ برانچ سیل دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی خصوصی ہدائت پٹواری راجہ ہارون اکبرنے ہمراہ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عدیل امتیاز، تصدق حسین اور سجاد حسین کے یو،بی،ایل نارہ برانچ کو سیل کر دیا۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی خصوصی ہدائت پرمحکمہ واپڈا کا ایکشن دوبیرن کلاں جل جانے والاٹرانسفامرکی جگہ رات1بجے نیاٹرانسفامرنصب کر دیا

On the special instructions of former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, WAPDA department installed a new transformer in Doberan Kallan

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی خصوصی ہدائت پرمحکمہ واپڈا کا ایکشن دوبیرن کلاں جل جانے والاٹرانسفامرکی جگہ رات1بجے نیاٹرانسفامرنصب کر دیا۔راجہ محمد شکیل کیانی،راجہ ریاست کیانی، راجہ ناصر علی کیانی، راجہ گلفراز کیانی، راجہ یاسر کیانی اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے عوامی لیڈر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دوبیرن کلاں محلہ راجگان اور مین بازار کا بجلی کا ٹرانسفارمر اچانک جل گیا تھا جس کی وجہ شدید گرمی کی وجہ سے سب کا برا حال تھاجس پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے عوامی لیڈرسابق ایم پی اے کرنل شبیر احمد اعوان کو اطلاع دی گئی جنھوں نے بھرپور کوشش کر کے ایکسین آیسکو روات سے رابطہ کر کے ان کو پابند کیا کہ جتنا جلدی ممکن ہو نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے۔ آیسکو کلر سیداں کے عملہ نے رواپنڈی سے لا کر رات 1بجے بجلی آن کر دی۔ اور عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ اہلیان محلہ نے سابق ایم پی اے اور تحریک انصاف کیسینئیر رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان کی عظمت کو سلام پیش کیا کہ انھوں نے عوام دوست لیڈر کا ثبوت پیش کیا۔ معززین علاقہ نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور آیسکو آفس کلر سیداں کے ایس ڈی او اور عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ رات ایک بجے بجلی بحال کی۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خبر پر اے سی کہوٹہ رابعہ سیال کا سخت ایکشن۔شہر میں موجود تمام ریڑھیاں سبزی منڈی شفٹ کر دی

All fruit and veg stalls shifted to vegetable market by AC Kahuta

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خبر پر اے سی کہوٹہ رابعہ سیال کا سخت ایکشن۔شہر میں موجود تمام ریڑھیاں سبزی منڈی شفٹ کر دی اہل علاقہ کو انتظامیہ اور پریس کلب کہوٹہ کے تمام صحافیوں کا شکر یہ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں ریڑھی بانوں نے ہر وقت سڑکیں بند کی ہوتی ہیں جس پرگذشتہ روز قبل پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں نے عوامی شکایات پرپوٹھوار ڈاٹ کوم اور قومی اخبارات میں خبر شائع کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے سخت ایکشن لیا اور ان کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر M.C کہوٹہ کی زیر نگرانی انفورسمنٹ انسپکٹر M.C کہوٹہ راجہ عامراشتیاق و اہلکاران M.C راجہ مسعودسلطان,فیصل کھوکھر،راجہ عدیل،راجہ بابر،شکیل عباسی, مرزاوحید،ارشدکھٹڑ اور حافظ یاسر نے کہوٹہ شہر سے تمام سبزی فروٹ فروش ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تمام کو اس بات پر پابند کیا کہ ریڑھیاں صرف ریڑھی بازار/ سبزی منڈی کہوٹہ میں ہی لگیں گی اہل علاقہ نے انتظامیہ اور پریس کلب کہوٹہ کے تمام صحافیوں کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button