AJKDailyNews

Birmingham; PM Raja Farooq Haider awards M Nazir Mughal for his contributions

برمنگھم :محمدنذیر مغل کو شیلڈ دینے کا خیرمقدم

برمنگھم (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) وزیراعظم ریاست آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے ایکسین برقیات میر پور ڈویژن محمد نذیرمغل کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈدینے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے مزید کہا کہ ایکسین برقیات محمد مغل کو یہ اعزاز دینا اہلیان میر پور کے ساتھ پورے آزادکشمیر کے عوام کے لئے بڑا اعزاز ہے ۔آزادکشمیر کے اس فیصلے سے بیرون ملک خاص کر برطانیہ میں بھی مسرت کا اظہار کیا گیا ۔علاوہ ازیں بیرسٹر محمد اشرف مغل، سابق لارڈ میئر، بریڈ فورڈ محمد نجیب ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایگزیکلچر آزاد کشمیر مرزا، خالد محمود، یاسر محمود مغل، بیرسٹر ثاقب بشیر، سابق ایڈمنسٹریٹر کوٹلی چوہدری محمد الیاس، سکندر اقبال مغل اور افتخار عزیز ایڈووکیٹ اور دیگرنے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button