DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police registered a case against the trader for openly selling petrol

کلر سیداں پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ شاہ جی آئل یجنسی چنام روڈ پر واقع ایک دکان میں کافی مقدار میں پٹرول موجود ہے جو کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے اگر فوری طور پر ریڈ کیا جائے تو کارروائی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر مطلوبہ جگہ پر پہنچ گئی اور دکان کی تلاشی کے دوران گیلن میں موجود بیس لیٹر پٹرول قبضہ میں لے کر دکان کے مالک اختر زیب سکنہ مانسہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مندرہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک نجی گودام میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ نے میلوں دور کلر سیداں اور ملحقہ آبادیوں کو بھی متاثر کیا

A massive fire at a warehouse on GT Road Kalyam Morr also affected Kallar Syedan and adjoining settlements miles away.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مندرہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک نجی گودام میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ نے میلوں دور کلر سیداں اور ملحقہ آبادیوں کو بھی متاثر کیا اذان مغرب کے فوری بعد کلر سیداں میں بھی آسمان پر دھندلے بادلوں نے گہرا ڈالنا شروع کر دیا اور لوگ خوفزہ ہو کر گھروں سے نکل اور استغفار شروع کر دی آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کلر سیداں کے پھلینہ ڈیم سے پانی لے کر اڑان بھرتے رہے اور لوگ صورتحال پر شدید پریشان دکھائی دئیے،ہیلی کاپٹر شام تک پھلینہ ڈیم سے پانی بھر بھر کر لے جاتا رہا۔

ٹریکٹر کی فرنٹ جالی پر مخصوصی فلکرنگ لائٹ نصب کرنے پر مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مندرہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک نجی گودام میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ نے میلوں دور کلر سیداں اور ملحقہ آبادیوں کو بھی متاثر کیا اذان مغرب کے فوری بعد کلر سیداں میں بھی آسمان پر دھندلے بادلوں نے گہرا ڈالنا شروع کر دیا اور لوگ خوفزہ ہو کر گھروں سے نکل اور استغفار شروع کر دی آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کلر سیداں کے پھلینہ ڈیم سے پانی لے کر اڑان بھرتے رہے اور لوگ صورتحال پر شدید پریشان دکھائی دئیے،ہیلی کاپٹر شام تک پھلینہ ڈیم سے پانی بھر بھر کر لے جاتا رہا۔

Case registered for installing special flickering light on the tractor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ٹریکٹر کی فرنٹ جالی پر مخصوصی فلکرنگ لائٹ نصب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔کلر سیداں پولیس نے جب ایک عدد ٹریکٹر کی پڑتال کی تو ٹریکٹر کی فرنٹ جالی پر پولیس کی مخصوص لائٹ ریڈ اینڈ بلیو نصب تھی جس کے بارے میں ڈرائیور کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر پولیس نے ٹریکٹر قبضے میں لے کر ڈرائیور ناظم خان سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں میں ہر قسم کی ادویات نایاب ہو نے سے کسانوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

Farmers are facing immense difficulties due to scarcity of all kinds of medicines in Veterinary Hospital.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں میں ہر قسم کی ادویات نایاب ہو نے سے کسانوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کلر سیداں اور گردونواح کے کسانوں نے بتایا کہ کلر سیداں میں قائم محکمہ شفاء خانہ کے پاس جانوروں کی ادویات موجود نہیں جس کی وجہ سے ادویات میڈیکل اسٹور سے خریدنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ادویات ناپید ہیں جس کی وجہ سے وہ بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔دریں اثناء ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں کے ڈپٹی ڈائریکٹر نادر عباس نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کے پاس ادویات موجود نہیں لہذا کسانوں کو چاہئے کہ وہ سرکاری ہسپتال رابطہ کرنے کی بجائے میڈیکل اسٹورز سے ادویات خرید لیں۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر کے غیر ذمہ درانہ رویے پر کسانوں نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی محکمہ لائیو اسٹاک کے ذمہ دران سے فوری نوٹس لینے اور ضروری ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود،ریٹائرڈ جسٹس حسن پاشا،ایڈیشنل سیشن جج فاروق انور جوہیۂ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے صدر ملک اسرار،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ،محمد زبیر کیانی،چوہدری شفقت محمود،راجہ پرویزاختر قادری،محمد ظریف راجا،نمبردار اسد عزیز،چوہدعی توقیراسلم،سجاد عباسی،ظفر مغل،راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ،شیخ حسن ریاض،کامران عباسی،الحاج حبیب الرحمن بھٹی،کرنل یونس،سردار توصیف،ملک اشتیاق احمد اور دیگر نے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ سے ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button