DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Muhammad Ijaz defeats corona virus, leaves home after recovery

کہوٹہ کے رہائشی محمد اعجاز نے کرونا وائرس کا شکست دے دی۔مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے رہائشی محمد اعجاز نے کرونا وائرس کا شکست دے دی۔مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ کہوٹہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کا ایک اور مریض محمد اعجاز صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہو گیا ہے صحت یاب مریضوں کی تعداد 5ہو گئی۔محلہ جامع مسجد کے رہائشی اعجاز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پہ اس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں کرونا آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے آج 25 دن بعد ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے پہ انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے اس طرح کہوٹہ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ 11 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں صحت ہونے والے مریض محمد اعجاز کے لواحقین نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، ڈی ڈی ایچ او راجہ خالد،ڈاکٹر جاوید سومرو،سنیٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضی کی کوششوں کاوشوں او ر دن رات خدمت پر خراج تحسین پیش کیاہے۔

Kahuta; Muhammad Ijaz a resident of Mohalla Jamia Masjid has defeated corona virus and left for home after recovery at the hospital.

ٹائیگر فورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں

Tariq force members praised for their contributions to the community

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں ٹائیگر فورس کاٹرینیگ سیشن۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، راجہ وحید احمد،سی اومخدوم احمد بلا ل،سابق ناظم راجہ الطاف حسین،شیخ طلحہ، سردار الطاف حسین اور دیگر شرکت کی اس موقع پر مقرنین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹائیگر فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ٹائیگر فورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں یہ نوجوان متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی نئی مثال قائم کریں گے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں

کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں ایکسیڈنٹ۔بے قابو موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گرا پھیری لگا کر گھر یلوں استعمال کی اشیاء فر وخت کر نے والا مزدور جان بحق

A Street seller killed in a motorbike accident in Nara

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں ایکسیڈنٹ۔بے قابو موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گرا پھیری لگا کر گھر یلوں استعمال کی اشیاء فر وخت کر نے والا مزدور جان بحق۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کے علاقہ نوری موہڑہ کے قریب موٹر سائیکل نمبری جی، اے، ایس 5269بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں پھیری لگا کر گھر یلوں استعمال کی اشیاء فر وخت کر نے والا مزدورمحمد منشاء ولد محمد یوسف حال مقیم چوک پنڈروی جان بحق ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑھی تعداد میں اہل علاقہ اگھٹے ہو گئے بعد میں نعش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔

ممبر پریس کلب کہوٹہ افتخار غوری کے گھر بیٹے کی ولادت کی خوشی میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی طرف پریس کلب کہوٹہ اور سوشل میڈیا کے صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر

Reception held for Iftikhar Ghauri on birth of his son

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر پریس کلب کہوٹہ افتخار غوری کے گھر بیٹے کی ولادت کی خوشی میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی طرف پریس کلب کہوٹہ اور سوشل میڈیا کے صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر۔گذشتہ ہفتے پر یس کلب کہوٹہ کے ایکٹیوممبر افتخار غوری کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی جس کی خوشی میں معروف کالم نگار و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے اپنی رہائش گاہ میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتما م کیا جس میں سر پرست اعلی پر یس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،سنیئر نائب صدر ملک زاہد مبین،جنر ل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ،آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید،فنائس سیکرٹری راجہ شاہد اجمل،سیکرٹری نشر واشاعت افضال شمسی دیگر ممبران اشرف کیانی،ارسلان کیانی ایڈوکیٹ،احتشام کیانی،راجہ رومان سعید، راجہ عثمان ضمیر، افتخار غوری، فیضان جنجوعہ،ندیم سر فراز چوہان،اخلاق احمد شمس، طاہر چوہان نے شر کت کی جبکہ سوشل میڈیا تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ ساجد جنجوعہ،جنرل سیکرٹری شمریز ستی،سر پرست اعلیٰ راجہ مجیب اللہ ستی عرف ڈاکٹر مناء، چیئرمین راجہ عبد القدیر، راجہ توقیر شبیر نے شر کت کی اس موقع پر میزبان راجہ عمران ضمیر نے اپنے مہمانوں کی پرتکلف کھانوں کے ساتھ تواضع کی افتخار غوری احمد غوری اور دیگر تمام ممبران نے میز بان صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button