DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Body of Syed Azeem Shah recovered from deadly Oghaoon dam

غربی گوجرخان میں واقع خونی ڈیم (اوگاہون) نے ایک اور جان لے لی

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم محمد انجم ملک) غربی گوجرخان میں واقع خونی ڈیم (اوگاہون) نے ایک اور جان لے لی ، گزشتہ روز گوجرخان شہر کے رہائشی سید عظیم شاہ گیلانی اوگاہون ڈیم پر نہانے کی غرض سے گئے ، نہانے کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ڈیم میں ڈوب گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا مگر کامیابی نہ مل سکی، آج پاک نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی گئی اور عظیم شاہ کی لاش کو ڈیم سے نکال لیا گیا ۔

Gujar Khan; Body of Syed Azeem Shah has been recovered from deadly Oghaoon dam, Navy divers found the body and handed to the family.

ماہر تعلیم نیئر جاوید آف گولین عرصہ چالیس سال کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

Educationist Nayyar Javed of Goleen retires after 40 years of service of teaching

جبر(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)ماہر تعلیم نیئر جاوید آف گولین عرصہ چالیس سال کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں نیئر جاوید کا تعلق ایک تعلیمی گھرانے سے ہے اعلیٰ اخلاق ملنسار ہنس مکھ وقت کے پابندویل ڈریس اور نصاب پر مکمل عبور پبلک سے قریبی رابطے کمرہ جماعت میں علم کے موتی بکھیرنا بچوں کے ساتھ مصروف مطالعہ سمیت سکول کی تعمیر ہمیشہ نمایاں رہناان کا خاصا رہا ہے عرصہ چایس سال تک کلرسیداں کہوٹہ گوجرخا ن بلیام پنڈری جبر اور جبرپنڈوری میں خدمات فراہم کی ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button