DailyNewsKahuta

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Rabia Siyal along with Chief Municipal Officer Kahuta Makhdoom Bilal and SHO Kahuta Hafiz Asif conducted grand operation in Kahuta city.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال اور ایس ایچ او کہوٹہ حافظ آصف کے ہمراہ کہوٹہ شہر میں گرینڈ آپریشن

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال اور ایس ایچ او کہوٹہ حافظ آصف کے ہمراہ کہوٹہ شہر میں گرینڈ آپریشن۔ شہر کے بڑے کاروباری مرکز مون پلازہ کی نصف درجن کے قریب دکانیں سیل جبکہ مین بازار، قدیر بازار، عجائب ماکیٹ،،مٹور روڈ پر آپریشن کے دوران متعدد دکانیں سیل کر کے خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پانچ کے بعد کھلنے والی دکانیں نہ صرف سیل ہوگی۔ بلکہ جیل بھیج دوں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے ہمراہ چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال، ایس ایچ او حافظ آصف اور دیگر پولیس نفری، انتظامیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ شام پانچ بجے کے بعد شہر کادورہ کیا۔ اس دوران دکانداروں نے شٹر نیچے کر کے دوڑیں لگادیں جبکہ خلاف ورزی کر تکب دس کے قریب دکانوں کو اے سی نے سیل کر دیا۔ اور کسی قسم کی سفارش، دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ عوامی حلقوں نے اے سی کہوٹہ، سی او اور ایس ایچ او کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے سی کہوٹہ نے شاندار کا کردگی کا مظاہر ہ کیا۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Rabia Siyal along with Chief Municipal Officer Kahuta Makhdoom Bilal and SHO Kahuta Hafiz Asif conducted grand operation in Kahuta city, serval shops were sealed as well as arrests were made.

Show More

Related Articles

Back to top button