DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Strongly condemns the harassment of shopkeepers in the name of lockdown In the month of Ramadhan.

ما ہ مضا ن میں بھی لاک ڈا ؤن کے نا م دکا ندا روں کو بے جا حراساں کر نے کی شدید مذمت

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سابق ممبر میونسپل کمیٹی ورہنما ء جما عت اسلا می کو ٹلی ستیاں سرفراز احمد د انش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ما ہ مضا ن میں بھی لاک ڈا ؤن کے نا م دکا ندا روں کو بے جا حراساں کر نے کی شدید مذمت کر تے ہیں ایک طرف تحصیل مری میں جہاں ہر طرح کی دکانیں عوام کی سہو لت کے کھو لی گئیں ہیں جبکہ کو ٹلی ستیاں میں شام ڈھلتے ہی دکا نداروں کو دکا نیں بند کر نے پر مجبو رکیا جا تا ہے جو کہ ما ہ رمضا ن میں اچھا اقدام نہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سے مطا لبہ کیا ہے کہ اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے کہ کو ٹلی ستیاں میں اس وقت تک کرو نا کا کو ئی کیس رپو رٹ نہیں ہوا اور یہاں کے تا جروں اور عوام علا قہ نے بھی حکومت اور انتظا میہ کیساتھ بھر پو ر تعا ون کیا مگر اب جبکہ ما ہ رمضان میں عوام کی ضرو یا ت بڑھ گئی ہیں ایسے مو قعہ پر لاک ڈا ؤن کے نا م پر تا جرو ں کو بے جا حراساں نہ کیا جا ئے

Kotli Sattian; Sarfraz Ahmed Danish speaking to pothwar.com said that we strongly condemns the harassment of shopkeepers in the name of lockdown In the month of Ramadhan.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…فارسٹر اینڈ فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن نارتھ ڈویژن راولپنڈی کے صدر نزاکت ستی نے ڈی ایف او کامران کاظمی سے ملاقات کی اور ملازمین کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں فائر واچر اور فائر آلات کے بارے میں بھی ڈی ایف او کامران کاظمی کا اگا ہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فائر سیزن کی مد میں بجٹ نہیں ہے جس کے لیے لاہور سیکرٹریٹ کو آگاہ کر کے بجٹ مختص کروانے کوشش کریں گے اور یکم مئی سے پہلے گھوڑا گلی سکول سے فائر آلات بھی ہرسب ڈویژن میں پہنچائیں گے ٹائم سکیل کے بارے میں ڈی ایف او کا مران کا ظمی نے یقین دہا نی کرائی کہ جن ڈویژن کے فارسٹر اینڈ فارسٹ گارڈ کے ٹائم سکیل کے ہوے ہیں ان پر آڈٹ اعتراضات ہیں جلد ہی لا ہور سیکرٹریٹ سے معلومات کرکے ٹائم سکیل کے آرڈر کریں گے ٹین بلین سونامی پراجیکٹ کے حوالے سے نزاکت ستی نے ڈی ایف او سے فارسٹر زو فارسٹ گارڈز کو کو ٹی اے ڈی اے دینے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ایف او نے باور کرایا کہ جن ملازمین نے سونامی پراجیکٹ کا کام کروایاہے وہ اپنی اپنی ٹوائر ڈائری مکمل کر کے بھیجیں انشاء اللہ اسی ہفتے ٹی اے ڈی اے کے چیک جاری کروائیں گئے بعد ازاں سنیئر فارسٹ گارڈ ز کی پرموشن کے حوالے سے کہا اپنی اے سے آر مکمل کر کے بھیجیں رمضان کے فوراً بعد کوٹہ 70/30کے مطابق آرڈر کریں گے کامران کاظمی نے مزید کہا کہ جہاں میری ضرورت پڑی میں 24 گھنٹے حاضر ہوں ملازمین نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ ڈی ایف او کا مران کا ظمی جلد ہماے جائز مسائل حل کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سپہ سالا ر عقیدہ تا جدا ر ختم نبو ت صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہِ رمضان ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا اللہ ہمیں اس کی فیوض و برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں اللہ کو زیادہ سے زیادہ یاد اور توبہ استغفار سے زندگیوں کو بدلنا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف امت مسلمہ و پو ری دنیا وبا ؤ ں، بیماریوں، غم و الم میں مبتلا اور اللہ کی رحمت کی متلاشی ہیں ایسے وقت میں اللہ تعالی نے رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں ماہِ رمضان عطا کیا مسلمان حالت ِروزہ میں بھوک پیاس کا احساس کرتے ہوئے دوسرے مسلمان بھائیوں کی تکالیف محسوس کرتے ہوئے ان کی مدد کو بڑھتا ہے ماہِ رمضان میں اللہ تعالیٰ نے نیکی کا اجر 70 گنا کر دیا ہے صاحب ثروت مخیر حضرات اس کڑے وقت میں اپنے کرب و جوار میں خصوصی نظر رکھیں سحری و افطاری کے منتظر لوگوں کو یاد رکھتے ہوئے ان کیلئے راشن سمیت ضروریات زندگی میں مدد گار بنیں آپ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اللہ آپ کیلئے بہتر اسباب پیدا کرے گا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کی زیر صدارت ما ہ رمضا ن المبا رک میں امن و امان سمیت کرو نا وا ئرس سے نمٹنے کے لیے تراویح و دیگر عبا دا ت کے حوالے سے حکو متی احکا ما ت پر عملدر آمد کے لیے علما ئے کرا م کیساتھ میٹنگ کا انعقاد, دوران میٹنگ، علما ئے کرام کی کثیر تعدا د میں شرکت، رمضان المبارک س میں سیکیورٹی پلان سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ماہ صیام کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ماہ صیام کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جس پر علما ئے کرام نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کو یقین دہا نی کروائی کہ وہ حکو متی احکا مات اور کرو نا وائرس سے بچنے کے لیے حفا ظتی اقدا ما ت پر عمل در آمد کو یقینی بنا ئیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button