AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; The authorities take a strict action against traders selling goods above set rates in Chakswari bazaar and surrounding regions.

چکسواری بازار کے گراں فروش دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری عمران یوسف نائب تحصیلدار نے چکسواری بازار کااچانک دورہ کیااورگراں فروشی کے سدباب کے لئے چکسواری بازار کے گراں فروش دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا دکانوں میں نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر دکانداوں کی سرزنش کی نرخ نامے آویزاں کروائے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کوجرمانے کیے انہوں نے دودھ 100روپے اوردہی 110روپے اورگیس سلنڈر 1220روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت کی اورریٹ لسٹیں آویزاں کراوئی گئیں اس موقع پرپولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ اوحافظ ظہیراحمدمونسپل کمیٹی چکسواری کے چیف آفیسر راجہ عرفان انسپکٹرتجاوزات چودھری زاہدسیکرٹری فراز بھی ان کے ہمراہ موجودتھے نائب تحصیلدارنے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعملدرآمدکاجائزہ بھی لیادکانداروں کوہدایت کی کہ وہ حکومتی وضلعی انتظامیہ کی ہدایات پرعمل کریں اورگاہکوں سے بھی عمل کروائے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں کوروناوائرس سے خود بچیں اوردوسرو ں کوبھی بچائیں۔

Chakswari, AJK; The authorities had take a strict action against traders selling goods above set rates in Chakswari bazaar and surrounding regions. Ch Imran Yousif (Tehsildar) personally visited the bazaar.

Show More

Related Articles

Back to top button