DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ex Interior Minister Ch Nisar Ali Khan visits union council Ghazan Abbad and Gufff

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کلر سیداں کی دو یوسیز غزن آباد اور گف کے علاؤہ مورگاہ کا دورہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کلر سیداں کی دو یوسیز غزن آباد اور گف کے علاؤہ مورگاہ کا دورہ،انہوں نے مورگاہ میں سید مشکور حسین شاہ کے بھائی سید ذاکر حسین شاہ کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد وہاں موجود کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بکاؤ مال نہیں ہیں کئی جماعتیں مجھے خریدنے کی ناکام کوشش کرچکی ہیں اگر بکنا چاہوں تو بہت بڑی بولی لگ سکتی مگر میں ایسا نہیں کروں گا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا کے باعث شدید مشکلات کاشکار ہے ہمیں آپس کی لڑائیاں بند کر کے اس کامشترکہ مقابلہ کرنا ہوگا۔ہمیں خود کو ایک قوم ثابت کرنے کے لیے مل کر ان مشکل حالات سے نکلنے کی سعی کرنا ہوگی اور داخلی اختلافات کو ترک کرنا ہوگا۔بعد ازاں چوہدری نثار علی خان نے یوسی گف گاوں چھپر جا کر سابق کونسلر چوہدری زاہد اقبال کی والدہ محترمہ اور یوسی غزن آباد کی معروف سماجی شخصیت چوہدری ابرار حسین کی ممانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن، ماسٹر چوہدری محمد نجیب، چوہدری غلام سرور، راجہ عامر، چوہدری مصدق اصغر، ظفر بھٹی،راجہ شہزاد یونس و دیگر بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کا پہلا پروجیکٹ ہوا کے جھونکے سے اڑ گیا, نوید بھٹی

PTI Have failed in their first project, Naveed Bhatti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ مسلم لیگی رہنماء حلقہ پی پی 10 راولپنڈی اور سابق چیئرمین نوید بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا پروجیکٹ ہوا کے جھونکے سے اڑ گیا13.6 ارب روپے سے بننے والا کرتارپورا گردوارا ناروال گزشتہ روز تیز ہواؤں کی نظر ہوگیا اور اس کے گنبد گر گئے پشاور میٹرو کی طرح یہ بھی منصوبہ ناکارہ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں کہ کیا نیا پاکستان بھی اسی طرح کا بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا نیب کا ادارہ خواب غفلت کی نیند میں سویا ہوا ہے اسے نااہل اور کرپٹ حکمران ٹولے کی کرپشن کے واضح ثبوت نظر نہیں آرہے۔یہ لوگ اب پاکستانی عوام کے لئے باعث شرمندگی بن گئے ہیں، آج یہ سوال بھی کھڑا ہوگیا ہے کہ نااہل اعظم اور اس کے کرپٹ ٹولے کی ڈرامہ بازیوں کے بعد حکومتی پراجیکٹ بھی فلمی سیٹ کی طرح ایک دن بناؤ اور دوسرے دن توڑ کر نیا بنا لوانہوں نے چئیرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف کرتارپورا گردوارہ کی تعمیر کی انکوائری کروائیں بلکہ بی آر ٹی پشاور،بلین ٹری پراجیکٹ، مالم جبہ کیس اور آٹا چینی سکینڈل کی بھی تحقیقات کا جلد از جلد آغاز کروائیں تاکہ نیب کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارہ مل سکے۔

فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر تین افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر ایک شخص کو زخمی کر دیا

Row breakout over crops in village Gangal as a man is beaten

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر تین افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر ایک شخص کو زخمی کر دیا۔محمد فراز سکنہ گنگال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز دن 2 بجے کے قریب، میں اپنی زمین واقع لونی ہنجراں فصل دیکھنے کیلئے گیا تو وہاں عمران عرف مانی نے اپنے جانور میری فصل میں چھوڑ رکھے تھے۔میں نے منع کیا تو عمران نے مجھ پر وار چھری کیا جو مجھے بائیں سونج پر لگا۔اسامہ نے وار ڈنڈا کیا جو مجھے ماتھے پر لگا جبکہ اس دوران محمد تاج نے مجھے پکڑے رکھا۔

ڈاکٹروں میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس تقسیم

Safety kits delivered to Doctors

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سابق وائس چیئرمین یوسی فیصل کالونی عالمگیر خان درانی نے ڈاکٹروں میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کرونا سے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں پوری قوم ان کی اس جدوجہد پران کی مشکور ہے انہوں نے ڈاکٹر ملک اعجاز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button