DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Husband of three wives shot dead his wife after she demanded child maintenance

تین بیویوں کے شوہر نے خرچہ مانگنے پر اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔تین بیویوں کے شوہر نے خرچہ مانگنے پر اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گیا کلرسیداں کی نواحی بستی کی خاتون (م) نے چند برس قبل وقار نامی شخص سے شادی کی تھی اس نے پہلی بیوی سے دوبارہ شادی کر لی ملزم نے تین شادیاں کر رکھی تھیں مقتولہ اپنے چار بچوں کے ہمراہ کلرسیداں شہر میں تھانہ روڈ کے ایک فلیٹ میں مقیم تھی اس نے بچوں کے ماہانہ اخراجات اور نان نفقہ کا کیس بھی دائر رکھا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا ملزم نے مقتولہ کو اسلام آباد کے گاؤں ٹھنڈا پانی بلایا اور اس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا نیلور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan; Husband of three wives named as Waqar has shot dead his wife after she demanded child maintenance, Waqar fled after committing murder and is wanted by Kallar police.

لندن شہر میں ایک اور پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق

Zahoor Hussain passed away in London after suffering from coronavirus

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔لندن شہر میں ایک اور پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا معروف سماجی کارکن امجد حسین کے بھائی ظہور حسین عرصے سے لندن کے علاقے کرالے میں مقیم تھے چند ایام قبل انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہالت صحت مزید خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ گزشتہ رات انتقال کر گئے ان کا تعلق دینہ سے تھا۔

راجہ ساجد جاوید کی بر وقت مداخلت پر نہ صرف بیوہ خاتون کو رہنے کو گھر مل گیا

With the timely intervention of Raja Sajid Javed, Widow gets the house to stay

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں راجہ ساجد جاوید کی بر وقت مداخلت پر نہ صرف بیوہ خاتون کو رہنے کو گھر مل گیا بلکہ خاندانی تقسیم اور دوریاں بھی ختم ہو گئیں تفصیلات کے مطابق چھ ماہ قبل گاوں سینتھا سے محمد قدیرکی بیوہ نے راجہ ساجد جاوید سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے شکایت کی کہ اس کا مکان اس کے دیور کے قبضے اور استعمال میں ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوں جب راجہ ساجد جاوید نے موقع پر جا کر حالات کا جائزہ لیا تو خاتون کے دیور نے کہا کہ اگر اسے کچھ رقم ادہار دے دی جائے تو وہ اپنا الگ کمرہ تعمیر کر کے گھر بھابھی اور ان کے بچوں کے سپرد کرنے کو تیار ہے جس پر راجہ ساجد جاوید نے اسے دو لاکھ روپے ادھار دے کر کہا کہ وہ دوماہ میں اپنا الگ کمرہ تعمیر کر کے یہ گھر بیوہ کے سپرد کرے اور اس نے بھی حسب وعدہ نہ صرف مقررہ مدت میں اپنا الگ کمرہ تعمیر کر کے گھر اپنی بیوہ بھابھی کے سپرد کر دیا بلکہ چھ ماہ بعد ادہار لی گئی دولاکھ کی رقم بھی راجہ ساجد جاوید کو واپس کردی اس طرح سیاسی رہنما راجہ ساجد جاوید کے مداخلت سے نہ صرف بیوہ کو گھر اس کے دیور کوچھت ملی بلکہ علاقائی تاریخ میں ہمدردی اور ایثار کی نئی تاریخ بھی رقم ہوئی جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اگر سیاسی احباب شعور اور ہمدردی کے حقیقی معنی جان لیں تو اس سے معاشرے سے غربت اور ناہمواریوں کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔

مو ٹر سا ئیکل سو ا ر و ں کے خلا ف گز شتہ د و د ن سے سخت کا ر و ا ئی

Kallar traffic wardens take action against law breaking motorcyclist

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سی ٹی ا و ر ا و لپنڈ ی سید علی ا کبر کی خصو صی ہد ا یت پرا و ر ڈ ی ا یس پی صد ر جنید محسن کی نگر ا نی میں ا نچا ر ج ٹر یفک و ا ر ڈ ن کلر سید اں چو ہد ر ی قا سم،عمرا ن نو ا ب ا و ر بیٹ آ فیسر عا د ل منیر،چو ہد ر ی ما جد نے د فعہ 144کی خلا ف و ر ز ی کر نے و ا لے مو ٹر سا ئیکل سو ا ر و ں کے خلا ف گز شتہ د و د ن سے سخت کا ر و ا ئی کر تے ہو ئے د و سوسے ز ا ئد چا لا ن کیے ا و ر لو گو ں کو ہد ا یت کی کہ و ہ د فعہ 144کی خلا ف و ر زی نہ کر یں ا و ر لا ک ڈ ا ؤ ن کے د و ر ا ن ا پنے گھر وں میں ر ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button