DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kallar police deplored for beating and entering home without warrant in Kallar bazaar over alleged sale of kite string

کلرسیداں میں اتوار کی شام کلرسیداں پولیس کی پٹائی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں میں اتوار کی شام کلرسیداں پولیس کی پٹائی،پولیس کی نفری طلب اسماعیل نامی شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے مخبر کے ذریعے اندرون شہر ایک گھر سے پتنگوں کی ڈور کی خریداری کی اور شام کو پولیس کے دو اہلکار گھر کی تلاشی کرنے پہنچ گئے۔گھر والوں کا موقف تھا کہ وہ سرچ وارنٹ کے بغیر گھر کی تلاشی نہیں لینے دیں گے جس پر فریقین میں تو تکرار کے بعد ہاتھہ پائی اور پھر نوبت مار کٹائی تک آ گئی گھر میں موجود متعدد نوجوانوں نے پولیس کی پٹائی کر کے اسے بھیج دیا جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری پہنچی اور محمد اسماعیل نامی نوجوان کو اٹھا کر تھانے لے گئی۔ادھر شہریوں نے پولیس ایکشن پر شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث تمام افراد اور با الخصوص بچے گھروں میں چوبیس گھنٹے رہ کر نفسیاتی مریض بن چکے ہیں بچوں کو قابو کرنا ممکن ہی نہیں رہا اور اگر کوئی تنگ آ کر اپنے گھر کے چھت پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتا ہے تو پولیس اسے گرفتار کر لیتی ہے یہ صورتحال لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی تکلیف کا باعث بن رہی ہے پولیس افسران کو اس بارے میں موجود حالات میں نرمی کا مظاہر ہ کرنا چاہئیے۔

روات کی یوسی تخت پڑی میں مسلم لیگ ن خدمت گار گروپ نے جراثیم کش وائرس سے بچاؤ کے لیے سپرے کا کام شروع کر دیا

Spray being carried out by Khidamat Gar group in Takht Parri to prevent virus

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات کی یوسی تخت پڑی میں مسلم لیگ ن خدمت گار گروپ نے جراثیم کش وائرس سے بچاؤ کے لیے سپرے کا کام شروع کر دیا خدمت گار گروپ کے سرپرست اعلیٰ کرنل صبح صادق ملک کی خصوصی کاوشوں سے یوسی تخت پڑی کے تمام دیہات اور بستیوں میں کورونا وائس سے بچاؤ کے لیے خصوصی سپرے کا اہتمام کیا تو اس کی راہ میں سیاسی مخالفین نے روڑے اٹکائے مگر ان کی یہ تمام سازشیں ناکام بنا دی گئیں اور سپرے کا کام شروع کر دیا گیا۔پنڈ جاٹلہ میں عبدلمناف،راجہ عنایت اور ملک عرفان،سرہندی میں راجہ نزاکت،ڈھوک ہاشو میں ملک ادریس،ڈھوک قاضیاں میں افتخار ملک وارثی، جاوا میں چوہدری فیاض،تخت پڑی میں ندیم خان،موہڑہ میرال میں مسعود بٹ،گڑولی میں چوہدری امیر زمان،موہڑہ سنگیاں میں چوہدری بشارت، گوہڑہ میں چوہدری ریاست،گوہڑہ گجراں میں چوہدری غضنفر علی گجر کام کی نگرانی کریں گے۔

روات کلر سیداں روڈ پر تیز رفتار سوزوکی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر میاں بیوی کو زخمی کر دیا

Couple from village Chakiyan injured in a accaident

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات کلر سیداں روڈ پر تیز رفتار سوزوکی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر میاں بیوی کو زخمی کر دیا۔کہوٹہ کے گاؤں چکیاں کے حسنین ازرم اپنی اہلیہ سمرین بی بی کے ہمراہ روات کی جانب جا رہے تھے کہ شاہ باغ کے قریب عقب سے آنے والی سوزوکی نے ان کو ٹکر ماری جس سے دونوں میاں بیوی زخمی ہو گئے اور خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔کلر سیداں ٹریفک پولیس کے عمران نواب اور دیگر موقع پر پہنچ گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔

اشہتاری ملزمان محب ٹوٹو ولد محمد نجیب سلطان خیل ڈاکخانہ سکوٹ،محمد شفیق ولد محمد معروف سکنہ میرا تحصیل کہوٹہ کو گرفتار کرلیا

Wanted criminals arrested by Kallar police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار کی نگرانی میں اے ایس آئی ملک محمد فیاض کانسٹیبلان عدنان علی محمد فاروق محمد قاسم قیصر محمود نے اشہتاری ملزمان محب ٹوٹو ولد محمد نجیب سلطان خیل ڈاکخانہ سکوٹ،محمد شفیق ولد محمد معروف سکنہ میرا تحصیل کہوٹہ کو گرفتار کرلیا یاد رہے کہ دونوں ملزمان لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھے۔

تین موٹر سائیکل سواروں کیخلاف دفعہ 144 ض ف، ڈبل سوار کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر لئے

Three motorcyclist charged riding with passenger

حاجی راجہ محمد نواز انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک طوطا میں ادا کی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں سٹی ٹریفک پولیس نے دفعہ 144 کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تین موٹر سائیکل سواروں شعیب اخترسکنہ مہمند ایجنسی، حبیب صدیق سکنہ مانکیالہ اور محمد عثمان سکنہ تل خالصہ کیخلاف دفعہ 144 ض ف، ڈبل سوار کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

Haji Raja M Nawaz passed away in village Tota

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے سر گرم کارکن اور کاروباری راجہ جاویدا شرف کے خسر حاجی راجہ محمد نواز انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک طوطا میں ادا کی گئی جس میں راجہ شہزاد یونس،چوہدری عامر جمشید، ملک نور احمد نوری، شیخ ساجد الرحمان، چوہدری عامر وسیم، شیخ حسن ریاض، چوہدری طارق تاج، ماسٹر محمد ظہیر، صغیر بھولا،راجہ محمد یونس، راجہ محمد افتخار پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button