DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Man diagnosed with coronavirus after his son arrives from UK in village Dhok Rajpootan in Bewal

بیول کے نواحی ڈھوک راجپوتاں میں ستر سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ بیول کے نواحی ڈھوک راجپوتاں میں ستر سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ کرامت نامی شخص کو سانس کی تکلیف ہونے پر کرونا ٹیسٹ کے لئے ریفر کیا گیا تھا جس سے کرونا وائر س کی تصدیق ہوگئی۔ کرامت کا بیٹا سلامت بارہ سال بعد ایک ہفتہ قبل برطانیہ سے براستہ فرانس وطن واپس آیا ہے۔ کرونا وائرس کی تصدیق ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ صحت کے اہلکار ڈھوک راجپوتاں پہنچ گئے جہاں برطانیہ پلٹ سلامت اور اس کے قریبی چھبیس افراد کے کروناٹیسٹ کے لئے سمپل لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ چا ردن بعد آئے گی۔اس واقع کی خبر ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومت کی اس پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وطن لوٹنے والے افراد کے کرونا ٹیسٹ ائیرپورٹ پر ہی کیوں نہیں لیا جا تے۔ جب مریض پورے علاقے کو متاثرکر چکا ہوتا ہے تو اس کے بعد حکومتی اداروں کی آنکھیں کھلتی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button