DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Government degree college, Kallar Syedan has been transformed in to 8 bedroom isolation centre as public fear grows of coronavirus

کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے فوری داخلے کیلئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں آٹھ بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے فوری داخلے کیلئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں آٹھ بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دی گئی ہے۔کالج کے پرنسپل نعیم شاہد رانا نے بتایا کہ چھ کمروں پر مشتمل پورا بلاک جس میں دو عدد لیبارٹریز اور ایک سٹاف روم شامل ہے، کرونا وائرس کے مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔میڈیکل آفسران کی مکمل ٹیم آئسولیشن وارڈ کی نگرانی کرے گی جبکہ تحصیل انتظامیہ سکیورٹی فراہم کرے گی۔دریں اثناء ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں قائم ہونے والے آئسولیشن وارڈ میں کرونا وائرس کے شبہ میں ایک مرد اور ایک خاتون کو داخل کر لیا گیا ہے جن کے ضروری ٹیسٹ حاصل کر کے ان کی رپورٹس راولپنڈی بھیج دی گئی ہیں۔

دریائے جہلم سے دھانگلی کے مقام پر معمر شخص کی نعش ملی

Dead body recovered at Dhuangalli point of river Jhelum which is handed over to welfare society Khadam Abbad

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) دریائے جہلم سے دھانگلی کے مقام پر معمر شخص کی نعش ملی ہے جس کی عمر ساٹھ برس سے زائد ہے ہلکی داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے غالباً یہ نہانے کے لیے دریائے جہلم میں اترا اور ڈوب گیا نعش کو ویلفئر سوسائٹی خادم آباد کے سپرد کر دیا گیا۔

سوزوکی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

Suzuki driver fined over iron road being loaded unsafely

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک کے اہلکاروں محمد علی،عمر سلیم،شکیل اور محمد عرفان نے مندرہ بھاٹہ روڑ پر گرمالی کے قریب سیفٹی کے بغیر آہنی راڈ لوڈکرکے چوک پنڈوڑی سے مندرہ کی جانب جانے والی سوزوکی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button