DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Ch Mohammad Hussain of Dhamiyal, Bewal awarded by British Army for his services in World War 2

جنگ عظیم دوم کے سپاہی(ٹینک رسالہ) و سکیورٹی سارجنٹ چوہدری محمد حسین دھمیال یوسفی گوجرخانوی آف بیول، حال مقیم ونزر(ونڈسر)، برطانیہ کو انکی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

وِنڈسر۔ یوکے (رپورٹ:۔ نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیلئے انکی خدمات پر ایوارڈ۔ سابق برطانوی فوجی دفعدار (ٹینک رسالہ) و سکیورٹی سارجنٹ چوہدری محمد حسین دھمیال یوسفی گوجرخانوی آف بیول، ضلع راولپنڈی، صوبہ پنجاب، پاکستان حال مقیم ونزر(ونڈسر)، برطانیہ کو انکی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سپاہی محمد حسین نے جنگ عظیم دوئم میں انڈین برٹش آرمی کی طرف سے بھرتی ہو کر اٹلی میں جرمنی کے خلاف محاذ پر جنگ لڑی۔ اور جرأت و بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہیں بہادری پر تمغہئ جنگ بھی ملا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان بن جانے کے بعد یہ پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اور ساٹھ کی دہائی میں فوج سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ بعد ازاں برطانیہ چلے آئے۔ اور یہیں پر سیٹل ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی چوہدری محمد حسین جب برطانوی فوج میں بھرتی ہوئے تھے تو اس وقت ہندوستان پر انگریز کا راج تھا۔ ایکس سروس مین ایسوسی ایشن آف اَنڈیوائیڈڈ انڈیا (انڈو پاک) کے چیئرمین بھی ہیں۔ 96 برس کی عمر کے بزرگ سابق فوجی محمد حسین کو پاک فوج کی 12A کیولری میں سروس پر یہ اعزاز پاک فوج کے میجر جنرل محمود خان نے انکی برطانیہ رہائشگاہ پر آ کر دیا۔ اور انکی ملک و قوم کیلئے خدمات پر سراہا۔ چوہدری محمد حسین تین سو سالہ ریکارڈ رکھنے والی 12 سام براؤن کیولری پاکستان آرمرڈ کور کی طرف سے دیئے جانے والے فوجی اعزاز پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button