AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Annual urs Mubarak of hazrat Sain Adeel Badshah to be held on 12th March at Kotli Sarsawa

حضرت سائیں عدیل بادشاہ ؓکوٹلی سرساوہ کا دو روزہ سالانہ عظیم الشان عرس مبارک 12مارچ اور13 مارچ کو کوٹلی سرساوہ نزد پیر گنوئی پل کو منعقد ہو گا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مرد مجذوب حضرت سائیں عدیل بادشاہ ؓکوٹلی سرساوہ کا دو روزہ سالانہ عظیم الشان عرس مبارک 12مارچ اور13 مارچ کو کوٹلی سرساوہ نزد پیر گنوئی پل کو منعقد ہو گا۔12 مارچ بروز جمعرات کو قرآن خوانی و دربار کو غسل دیا جائے گا اور بعد از نماز عشاء محفل سماع ہو گی۔ 13 مارچ بروز جمعہ کو خصوصی خطاب حضرت علامہ پیر ضیا ء المصطفی حقانی لاہوری اور پیر سید شاہ گیلانی دربار عالیہ پناگ شریف کریں گے۔ جبکہ عرس پاک کی صدارت حضرت پیر سائیں محمد یونس حیدری سجادہ نشین دربار عالیہ محمد عدیل بادشاہ کوٹلی سرساہ کریں گے۔ مہمان خصوصی سخی لجپال فخر سادات حضرت پیر فضل عباس شاہ گیلانی ہو نگے عرس پاک میں پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے علماء کرام اور نعت خوان شرکت کریں گئے جبکہ عرس پاک کی محفل میں برطانیہ، یورپ،میڈل ایسٹ پاکستان اور آزاد کشمیر سے عقیدت مند شرکت کریں گئے عرس پاک کی تقریب صبح نو بجے سے دو بجے تک جاری رہے گی۔ اختتامی دعا انشااللہ دن دو بجے ہو گی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ایس سی او ڈی ایس ایل انٹرنٹ سروس لوگوں کے لئے سردرد بن گئی پیسے پورے مہینے کے جبکہ سروس آدھے مہینے کی تفصیلات کے مطابق ایس سی او جو کہ چکسواری میں سرکاری ٹیلی فون کا واحد ادارہ ہے اور عرصہ دراز سے ٹیلی فون کی سروس مہیا کر رہا ہے مگرڈی ایس ایل سروس انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے لوگ بل تو پورا ادا کر رہے ہیں مگر سروس آدھے مہینے کیلئے مہیا کی جا رہی ہے لوگ سر پیٹ رہے ہیں کہ ایس سی او غیر معیاری سروس کے ذریعے لوگوں کو پریشانی سے دوچار کر رہا ہے ایس سی او کی کیبل تار بہت پرانی ہو چکی ہے جو کہ زیادہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے اور نئی تار کی ضرورت ہے جس سے سروس کا معیار بہتر ہو سکے اور لوگوں نے ایس سی او کے کرنل سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد غیر معیاری سروس کو ٹھیک کیا جائے اور اس کے معیار کو بہتر بنا کر ڈی ایس ایل تیز ترین انٹر نٹ فراہم کیا جائے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری پریس کلب کے اعزاز میں گذشتہ روز چکسواری کی معروف کاروباری شخصیت خواجہ محمدرضوان لون المعروف جان جلوہ کی طرف سے ایک شانداردعوت عشائیہ کا انتظام کیا گیا جس میں چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد، سر پرست اعلیٰ حاجی محمد ادریس، چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی، سینئر نائب صدرخواجہ اقبال،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی، سابق صدر یاسر ممتاز چوہدری، سابق صدر افراز محمود راجہ،سابق صدر اللہ دتہ بسمل،نائب صدر معظم علی چوہدری،سابق سینئر نائب صدر راجہ خالد محمود،سابق ایڈیشنل سیکرٹری عابد مرزا،ایڈیشنل سیکرٹری مولانا حق نواز صدیقی، سیکرٹری اطلاعات ونشریات نوید یونس،ماسڑ آفتاب حسین،چوہدری الطاف احمد،سابق سکرٹری مالیات تاج جالب،ثاقب ظفر،چوہدری فاروق احمد، عدیل رفیق بھٹی کے علاوہ چکسواری کے معروف ڈاکڑ خواجہ محمد آفتاب خالق،پی ٹی آئی فرانس کے صدر شکیل احمد،ابرار نثار،و دیگر افراد نے بھی شرکت کی آخر میں تمام افراد نے خواجہ رضوان عرف جان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اد ا کیا اور پرتکلف دعوت پر تمام میزبانوں کاشکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button