DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Farewell reception held for outgoing Civil Judge Mohammad Imran Ameer at Bar association Kallar Syedan

سول جج کلرسیداں جناب محمد عمران امیر کے اعزاز میں بارایسوسی ایشن کلرسیداں کی جانب سے الواداعی تقریب

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سول جج کلرسیداں جناب محمد عمران امیر کے اعزاز میں بارایسوسی ایشن کلرسیداں کی جانب سے الواداعی تقریب۔ عہدیداران و ممبران بار کی جانب سے سول جج کو خراج تحسین۔ سینئر سول جج جناب محمد اسلام چودھری خصوصی طور پر تقریب میں شریک ھوئے۔ صدارت صدر بار عمران نثار ملک نے کی۔ ممبر ایگزیکٹیو باڈی سینئر ایڈووکیٹ یاسر بشیر راجا نے کہا کہ جناب عمران امیر کی متانت، وقار اور سنجیدگی نے ہمیشہ متاثر کیا انھیں کلرسیداں بار ہمیشہ عزت واحترام سے یاد رکھے گی۔ سینئر قانون دان راجہ گلفرازاحمد نے کہا کہ معزز جج نے اپنے فرائض سے ہمیشہ انصاف کیا۔ سیکرٹری بار عامرمحمودبھٹی نے کہا کہ معزز جج نے تین سال میں اپنے کردار اور وقار سے جوڈیشری کے وقار میں اضافہ کیا۔ جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے معزز جج کو اپنی تصنیف ”یادگارلوگ” پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں جملہ ممبران بار نے معزز جج کے لئے تحسینی کلمات پیش کئے اور انھیں الوداع کیا۔ یاد رہے کہ سول جج عمران امیر کا تبادلہ سلانوالی ھوا ھے اور ان کی جگہ تکاثراحسن بہ طور سول جج کلرسیداں تعینات ھوئے ہیں۔

سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سات ملزمان میں سے تین کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا

Sub-inspector Anwar Javed and head constable Raja Shahid Mahmood arrested three of the seven wanted accused in robbery and sent them to Adiala Jail for identification parade.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل ملک طارق محبوب کی ہدایت پرتھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر اللہ یار کی زیر نگرانی سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سات ملزمان میں سے تین کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش فروری 2019 میں شاہ باغ میں واقع ایک پٹرول پمپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گولیاں مار کر گن مین محمد صدیق اور کیشئیروقار حسین کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے ڈکیتی کی دیگر 16 وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے علیوٹ پٹرول پمپ میں دو لاکھ روپے لوٹے اور مزاحمت پر گن مین کو زخمی کر دیا تھا،نیوکٹاریاں میں واقع ایک پمپ میں بھی ڈکیتی کی واردات میں چھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی تھی اور مزاحمت پر گن میں کو زخمی کر کے اس کی رائفل چھین لی تھی۔ملزمان نے بتایا کہ کہوٹہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی پانچ وارداتوں، تھانہ نیلور میں چار،روات اور ساگر میں روڈ،پٹرول پمپ اور میڈیکل سٹورز پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر چار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سردی کے اس شدید موسم میں کشمیریوں کو بے یار ومدد گار چھوڑ دیا گیا

Kashmiris are left stranded in this severe winter season, Sardar M Ikhlaq

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما سردار محمد اخلاق ممبرکشمیر فورم فرانس نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق،حق خودارادیت نہ دیا گیا تو عالمی امن قائم کرنے کی سنجیدہ کوششیں ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کرفیوکے نفاذ،بدترین ریاستی دہشت گردی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری فوری مداخلت کرے۔ بھارت پوری دُنیا میں جمہوریت کا علمبراد بنا پھرتا ہے لیکن70 سال سے زائد کا عرصہ گز ر گیا ابھی تک جمہوریت کانام نہاد علمبردار کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور جائز حق آزادی نہیں دے سکا،گزشتہ چھ ماہ سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے،جس پر اقوام عالم کے امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی معنی خیز ہے،خاص طور پر اُمت مسلمہ اور او آئی سی کی جانب سے کشمیریوں کی آزادی پر چپ سادھ لینا ایک لمحہ فکریہ ہے۔سردار محمد اخلاق نے مزید کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا،5اگست 2019کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے۔لیکن ابھی تک اقوام عالم اور امت مسلمہ کی نمائندہ تنظیم او آئی سی اس حوالے سے بھارت کو کسی طور اس بات پر راضی نہیں کرسکی کہ وہ کرفیو کا نافذ ختم کرکے کشمیریوں کو سانس لینے کی آزادی دے۔انہوں نے کہا کہ پوری حریت قیادت یا تو نظر بند ہے یا پھر پابند سلاسل،وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کٹ چکا ہے،سردی کے اس شدید موسم میں کشمیریوں کو بے یار ومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے،تعلیمی ادارے بند ہیں،مریضوں کو علاج معالجہ کی کوئی سہولت میسر نہیں،شہری حقوق ضبط ہو چکے ہیں،لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے بارے میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔

کلر سیداں پولیس نے کاروباری کمپنی کی رقم و سامان میں خوردبرد کرنے پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی

Kallar police file case over disappearance of company cash and goods

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے کاروباری کمپنی کی رقم و سامان میں خوردبرد کرنے پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔احسان اللہ سکنہ کلر سیداں نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میں کلر سیداں میں واقع میاں گروپ آف چکوال میں بطور ریجنل منیجر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوں جبکہ مسمی عدنان مشتاق بطور منیجراپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ کام کرتا ہے اور کسٹمرز کو سامان قسطوں پر فروخت کر کے رقم کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کروانا اور سامان کو کمپنی کی شرائط اورقواعد و ضوابط کے مطابق قسطوں پر فروخت کرنا اس کی ذمہ داری میں شامل تھا مگراس نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بدنیتی سے سامان کو فروخت کرنے کیلئے جعلی و بوگس اکاؤنٹس بنائے اور وصول کردہ اقساط کی رقم 401556 کو کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے اسے خورد برد کر دیا اور اب رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہے۔

ایک عدد بھینس اور بھینسا چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا

Police case registered after a pair of buffalo are stolen

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ایک عدد بھینس اور بھینسا چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملک آصف محمود نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں زمینداری کرتا ہوں۔میں نے ایک عدد بھینس اور بھینسا جن کی مالیت دو لاکھ 36 ہزار روپے ہے پال رکھے ہیں۔گزشتہ رات 9 بجے کے قریب،میں نے اپنے مویشی کمرہ مویشیاں میں باندھے اور جب صبح پانچ بجے کے قریب دودھ دھونے کیلئے کمرہ مویشیاں میں گیا تو بھینس اور اس کا بھینسا موجود نہ تھے جبکہ دروازہ بھی کھلا ہوا تھا۔

ر ا جہ محمد ا فتخا ر پکھڑ ا ل کی دختر کی شادی عتیق ا لر حما ن سے انجام پائی رخصتی کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی

Atiq ur Rehman marriage takes place with daughter of Raja Iftikhar Pakhral

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے ر ہنما و کاروباری شخصیت ر ا جہ محمد ا فتخا ر پکھڑ ا ل کی دختر کی شادی عتیق ا لر حما ن سے انجام پائی رخصتی کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں سا بق ارکان اسمبلی ر ا جہ جا و ید ا خلا ص،ا نجینئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ،شہزاد یونس،نوید بھٹی،ایس پی راجہ طاہر بشیر،محمد ظریف راجا،مسعو د ا حمد بھٹی،ملک محمد فیا ض،شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،عا بد حسین ز ا ہد ی،نمبر د ا را سد عز یز،شیخ حسن سر ا ئیکی،راجہ جہا نگیر اختر بھٹی،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،شیخ ند یم ا حمد،صو بید ا ر غلا م ر با نی،ڈ ا کٹر محمد ا ر شد،ا ر شدمحمود بھٹی،چوہدری طا ر ق تا ج،ر ا جہ عا بد آ ف ما نکر ہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

معروف قانون دان سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان کی والدہ محترمہ کو گاؤں ہوتھلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Mother of Dr Babar Awan passed away in Hothla

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) معروف قانون دان سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان کی والدہ محترمہ کو گاؤں ہوتھلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ،پنجاب بار کونسل کے ارکان چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر ملک وحید انجم،زمرد خان، محمد افضل کھوکھر، راجہ محمد ناصر، کرنل صبح صادق، راجہ عامر مظہر، راجہ شوکت حسین، عبدالحمید مغل، چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button