DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Shahid Khaqan Abbasi will receive a historic reception. Member of the Punjab Assembly, Munira Yameen Satti

شاہد خاقان عباسی کا تاریخی استقبال کریں گئے۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خاتون رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی غیور عوام آج اپنے عظیم قائد شاہد خاقان عباسی کا تاریخی استقبال کریں گئے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی رہائی کے بعد سب سے پہلے کہوٹہ آکر اس بات کا واضع ثبوت دے رہے ہیں کہ وہ کہوٹہ کی عوام سے بے پناہ پیار کرتے ہیں کہوٹہ کی غیور عوام مختلف مقامات پر کھڑے ہو کر اپنے قائد محسن کوہسار و پوٹھوار شاہد خاقان عباسی کا پر تباک استقبال کرہیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی رکن پنجا ب اسمبلی منیرہ یامین ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی معاشی نظام مفلوج ہو چکا ہے سیاست بند گلی میں پہنچ گئی ہے ملک کو درپیش سنگین مسائل سے نجات کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ نئے پاکستان کے نام پر ملکی ترقی خوشحالی کا راستہ روک دیا گیا آج صنعتیں بند پڑی ہیں ہمیں قرضوں کا طعنہ دینے والے آج ملکی تاریخ کا سب ذیادہ قرضہ لے کر قوم کومقروض کردیا گیا جب کہ اس بھاری قرضے کے باوجود ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا کوئی نیا پراجیکٹ شروع کیا گیا نہ ہی جاری منصوبوں کو آگے بڑھایا گیااس موقع پر ن لیگ کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤ ف راجہ، سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، ن لیگ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدو س عباسی، سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، سابق وائس چیئرمین یوسی نڑھ محمد شبیر ستی، سابق وائس چیئرمین یوسی کھڈیوٹ تاسب ستی، سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حید ر، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں، طاہر ستی بھی موجود تھے۔

قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ آمد

Leader of Opposition Senator Raja Muhammad Zafarul Haq arrives at the residence of Dr Muhammad Arif Qureshi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ آمد، ن لیگی کارکنوں، ور کروں سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن چیئرمین قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ کے دورئے کے موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ پر اور ان کے بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں، کارکنوں،ورکروں سے ملاقات بھی کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود،سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت تنویر ناز بھٹی،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر خورشید احمد ستی، سٹی صدر راجہ وحید احمد خان،مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ بھی موجود تھے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ اور نارہ کے مقام پر ہونے والی فوتگیوں پر حاضری فاتحہ خوانی،لواحقین سے دلی تعزیت۔

Ex MPA Col M Shabbir Awan visits Kahuta and Nara

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ اور نارہ کے مقام پر ہونے والی فوتگیوں پر حاضری فاتحہ خوانی،لواحقین سے دلی تعزیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا انہوں نے نارہ کے مقام پر کرنل زبیر کیانی کی والدہ محترمہ اور راجہ مہان کی ہمشیرہ کی وفات پراور کہوٹہ شہر میں سابق کونسلر ماسٹر نواز قریشی کے پوتے،عطاالرحمن قریشی ایڈوکیٹ کے بیٹے پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر شیخ منیر آف نارہ،راجہ ذوالفقار علی ستی، عدیل افضل بھی ہمراہ موجود تھے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار احمد زلفی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر پی ٹی آئی سندھ کے ایم پی اے حلیم عادل سلیم کا فاتحہ خوانی۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل سلیم کہوٹہ شہر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار احمد زلفی کی رہائش گاہ آکران کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ آفاق قمر،سوشل میڈیا کے صحافی زاہد تاج راجہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button