DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Madam Zebunasa Nasir holds meeting with Price Control Committee

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب انساء ناصر پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب انساء ناصر پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔تاجر نمائندوں کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب انساء ناصرکے آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے صدر راجہ وحید احمد خان، تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، تحصیل نائب صدر سردار ایم رضا ء، صحافی ملک عامر محمود کے علاوہ کہوٹہ کے تاجر نمائندوں نے شر کت کی اس موقع پر شہر کے مختلف معملات پر گفتگو کی گئی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب انساء ناصر نے کہا کہ شہر کے دوکانداروں کو انتظامیہ کی طرف سے جو ریٹ لسٹ دی جاتی ہے ان پر عمل درآمد کر نا پڑھے گا جو بھی دوکاندار اس پر عمل نہیں کرئے گا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین کیساتھ کہوٹہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی ملاقات

Kahuta Civil Defence staff Meet with District Civil Defense Officer Talib Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین کیساتھ کہوٹہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی ملاقات۔سول ڈیفنس کہوٹہ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین سے ان کے آفس میں سول ڈیفنس کہوٹہ کے گروپ وارڈن ملک طاہر، ڈپٹی گروپ وارڈن ملک زاہد،پوسٹ وارڈن راجہ جاوید سلطان اورڈپٹی پوسٹ وارڈن ملک منیب ثاقب نے ملاقات کی اس موقع پر کہوٹہ سول ڈیفنس کی کارکردگی کے حوالے سے بھی ان کو آگاہ کیا جبکہ دیگر معملات پر بھی گفتگو کی گئی ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے سول ڈیفنس کے تمام اہلکاروں کی کاکر دگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

ملک کے نامور ٹرانسپورٹر ومعروف مسلم لیگی رہنماء چوہدری ساجد علی کی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ضمانت پر رہائی ملنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi congratulated on the release by renowned transporter Chaudhry Sajid Ali and presented a bouquet of flowers

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک کے نامور ٹرانسپورٹر ومعروف مسلم لیگی رہنماء چوہدری ساجد علی کی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ضمانت پر رہائی ملنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملک نامور ٹرانسپورٹر ومعروف مسلم لیگی رہنماء چوہدری ساجد علی اور ان کے صاحبزادے چوہدری زوہیب حسن نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور ان کو ضمانت پر رہائی ملنے دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

آٹھ مارچ بروز اتوار جامع اسلامیہ راولپنڈی میں ضلع اور ڈویژن کے عہدیداران کے الیکشن ہونگے

District and division officials will hold elections on Sunday, March 8 at Jammia Islamia Rawalpindi.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مولانا قاری محمد آمین نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے بڑی تعداد میں لوگوں نے ممبر شپ میں حصہ لیا آٹھ مارچ بروز اتوار جامع اسلامیہ راولپنڈی میں ضلع اور ڈویژن کے عہدیداران کے الیکشن ہونگے ان خیالات کا اظہار جمیت علماء جموں کشمیر کے مرکزی رہنماء مولانا قاری محمد آمین نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی آئین کے تحت حج فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کیا گیا مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اس میں مدینہ کی ریاست کا قانون ہی نافذ ہونا چاہیے انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت نے جو کالا قانون نافذ کیا اسکو ختم کیا جائے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دیا جائے بھارت میں رہنے والے دیگر مسلمانوں پر جو مظالم کر رہے ہیں انکو بھی ختم کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button