DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Wild leapord attacks in village Malot Sattian Aujna, as cattle is killed and wild life department is asked for help

کو ٹلی ستیاں کے علاقہ ملو ٹ ستیاں اوجنہ میں کلیاڑی کے رہا ئشی غریب محنت کش کی تقریباًڈیڑھ لا کھ ما لیت کی گا ئے کو جنگلی چیتا چیر پھا ڑ گیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) کو ٹلی ستیاں کے علاقہ ملو ٹ ستیاں اوجنہ میں کلیاڑی کے رہا ئشی غریب محنت کش کی تقریباًڈیڑھ لا کھ ما لیت کی گا ئے کو جنگلی چیتا چیر پھا ڑ گیا، ایک ہفتہ کے اندر جنگلی چیتے نے درجنو ں جانوروں کو نقصا ن پہنچا یا اہل علاقہ کا حکو مت پنجا ب منتخب نما ئندو ں اور محکمہ وائلڈ لا ئف کے اعلی افسران سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلا ت کیمطا بق ملوٹ ستیاں کلیاڑی کے رہا ئشی خورشید علی جن کی ڈیڑھ لا کھ ما لیت کی گا ئے جسے جنگلی چیتے نے آبا دی میں گھس کر چیر پھا ڑ گیا جو کہ ایک ہفتے کے اندر درجنو ں جا نوروں کو نقصان پہنچا چکلا ہے جس سے متعلقہ آبا دی میں بسنے والے لوگوں میں شدید خو ف و ہراس پا یا جا نے لگا اور یہ خطرہ بھی منڈلا نے لگا کہ جنگلی چیتا آبا دی میں گھس کر کسی انسان کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے جس پر اہل علا قہ نے حکو مت پنجا ب منتخب نما ئندو ں اور محکمہ وائلڈ لا ئف کے اعلی افسران سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) سپہ سالار عقیدہ ختم نبوت قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی زیر صدا رت ما ہا نہ گیا رویں شریف آج 6 ما رچ بروز جمعہ آستا نہ عالیہ کلر سیدا ں میں انعقاد پزید ہو گی جبکہ صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی زیر صدا رت ہی فیصل آبا د دھو بی گھا ٹ میں ایک بڑی عظیم الشان عالمی تا جدا ر ختم نبو ت کا نفرنس انعقاد پزیر ہو رہی ہے جس میں عالمہ شہرت یا فتہ ثناء خوا ن مصطفی ﷺ گلہا ئے عقیدت کے پھو ل نچھا ر کریں گے انتظا میہ دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف و دربا ر کمیٹی نے تما م عاشقان رسول ﷺ اور دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف کے عقیدت مندوں کو شرکت کی دعوت دی ہے صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار خصوصی خطا ب دم و دعا بھی فرما ئیں گے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) سپہ سالار عقیدہ ختم نبوت، قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کہا کہ میری ہر وقت اللہ تعا لی سے دعا ہے کہ یا اللہ میرے پا س اسی کو بھیج جس کے مقدر میں تو نے شفا لکھی ہے یہی وجہ ہے کہ دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف سے اب تک کرو ڑو ں لو گ فیض یا ب ہو چکے بلا وڑہ شریف سے مخلوق خدا کی خدمت عشق مصطفی ﷺ، امن و محبت، رواداری، بھائی چارہ اور اخوت کا درس دیا جاتا ہے یہاں بہا ر ہو کہ خزاں لا الہ اللہ کی صدا ئیں بلند ہو تی رہتی ہیں ہما را مقصد شہرت، بلندی نا م یا دو لت کما نا قطعا ًنہیں بلکہ اللہ تعالی کو راضی کر نے کے لیے اسی کی لگا ئی ہو ئی ڈیو ٹی انجا م دے رہے ہیں دعا ہے اللہ تعالی قبو ل فرما ئے اور را ضی ہو جا ئے مخلو ق کی خدمت رب تعالی کو را ضی رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے ہما ر ا دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے عا لمی تا جدا ر ختم نبو ت کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور ملک پا کستان کے دیگر شہروں میں تا جدا ر ختم نبو ت کا نفرنسسز کے انعقا د کا مقصد عشق مصطفی ﷺ کا فرو غ اور جذبہ ایما نی کو بیدا ر کر نا ہے ہمیں تعلیما ت قر آن اور اسواہ حسنہ پرعمل پیرا ہو کر دنیا ہو آخرت میں کا میا بی حا صل کر نے کے لیے تا جدا ر ختم نبو ت کا نفرنسسز کے انعقا د سمیت ان میں شرکت کر کے فیض حا صل ہو گا۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) سابق ضلعی صدر پی پی پی راولپنڈی را جہ شو کت علی عبا سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کو ٹلی ستیاں میں سیا حت کے فرو غ کا خواب اس وقت تک پورا ہو تا دکھا ئی نہیں دیتا جب تک یہاں کے مقامی و بیرو نی سرما یہ دا ر طبقہ کواس میں شامل نہیں کیا جا تا جس کے لیے حکو مت کو جا مع پا لیسی مرتب کرنا ہو گی محکمہ جنگلا ت کی زمین لیزپر دی جا ئے تا کہ یہاں پر سرما یہ کا ری کی جا سکے حکومت جگہ فراہم کرے سب سے پہلے میں یہاں جدید طرز اور بین الاقوامی سطح کا پکنک سپا رٹ قائم کرو ں گا جس میں انٹر نیشل ٹو ائر ایسٹ کے لیے جدید سہو لیا ت میسر ہو ں گی سیا حت کے فروغ کے لیے کو ٹلی ستیاں کو نیا سیا حتی سٹیشن ڈکلئیر کر نا اورٹی ڈی سی پی کیطرف سے ڈائریکشن بو رڈ کا قیام احسن اقدا م ہے جو کہ کو ٹلی ستیاں کے قدرتی حسن میں نکھا ر پیدا کر نے کے لیے مثبت قدام ہے شو کت علی عباسی نے مزید کہا کہ کو ٹلی ستیاں دھرتی ما ں کا درجہ رکھتی ہے کا ہم سب پر قرض ہے با لخصوص سرما یہ د ار طبقہ پرکہ ہم دھرتی ما ں کیساتھ وفا کرتے ہو ئے اس کا قرض واپس لٹا نے کے لیے یہاں کی تعمیر و ترقی و سماجی کا مو ں میں بلا تفریق دلچسبی لیتے ہو ئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) کو ٹلی ستیاں سال 2019 فیملی مقدما ت کی شرح میں 50فیصد اضا فہ کیساتھ 50مقدما ت درج ہو ئے سال 2018میں کل 25 فیملی مقدما ت درج ہو ئے تھے جن کی شرح میں 50فیصد اضا فہ کیساتھ کل 50مقدما ت دائر ہو ئے جن میں
سا ل 2019 میں تنسیخ نکا ح کے سا ت، خرچہ نفقہ کے 38اعادہ حق زن آشوئی کے 5مقدما ت دا ئر ہو ئے جبکہ سال2018میں 9مقدما ت با بت خلع /تنسیخ نکا ح کے 12 مقدما ت، با بت دلا پا نے خرچہ نا ن نفقہ اور چا ر مقدما ت با بت اعادہ حقوق آشوئی دائر ہو ئے اس طرح گزشتہ دو سالو ں میں کو ٹلی ستیاں کی مقامی عدا لت میں فیملی مقدما ت کی شرح میں 50فیصد اضا فہ ہوا۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی نے کہاکہ کوٹلی ستیاں کے جنگلات سے چیل کے سبز درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی حکومتی نمائندوں اور ٹمبر مافیا کا گٹھ جوڑ ہے بوگس عدالتی آرڈر کی آڑ لے کر سبز درختوں کا قتل عام کر کے علاقہ کی خوبصورتی کو ایک سازش کے تحت یہ مذموم حرکت کی گئی اور کی جارہی ہے حکومت کی مجرمانہ خاموشی درختوں کی کٹائی میں شمولیت کی واضح دلیل ہے انہوں نے کہا کہ سماج دشمن علاقہ دشمن انسان دشمن اپنے ذاتی مفادات کے لیے اس سماج کو تباہ و برباد کر رہے ہیں ریاستی اداروں کو تباہ کر کے اب ہمارے علاقے کے حسن و خوبصورتی کے دشمن ہوگئے ہیں سماج دشمن عناصر کے خلاف عوام الناس کھڑے ہوجائیں اور ان کا محاسبہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ قانون تو سب کیلئے ایک ہوتا ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ قانون کسی ایک شخص کو گزارے سے بالن بھی کاٹ لے تو اس کو بھاری جرمانہ کیا جائے اور ایک شخص سینکڑوں قیمتی درخت کاٹ لے اسے قانون کی چھوٹ دے دی جائے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس عوامی معاملے کا فوری نوٹس لے کر انصاف کے تقاضے پورے کرے قانون کو سامراج کی لونڈی بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونا چاہیے تاکہ آئندہ ایسی غلیظ حرکت کرنے کی کسی کو جرات نہ ہوسکے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مری وکوٹلی ستیاں کے کو آ رڈینیٹر توصیف ستی کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی پر مبارکباد، گلدستہ پیش کیا اور خطہ کوہسار مری و کوٹلی ستیاں کے لیگی نوجوانوں کی طرف سے مبارکباد پیش کی انہوں نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہا ہی نے کارکنان کے حوصلے بلند کر دیے اور ثابت کیا کہ میاں نواز شریف کے وہ حقیقی سپاہی ہیں جو نہ ہی بکنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے نیب کیطرف سے جھوٹ الزامات سے یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ ن لیگ نے کرپشن نہیں بلکہ عوامی خدمت کی ن لیگ واحد جماعت ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل کا جامع حکمت عملی کا ویژن رکھتی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button