DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Wedding of Khawaja Mohammad Shabaz celebrated in Islam purra jabber

اسلام پورہ جبر کے خواجہ محمد شہباز رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) اسلام پورہ جبر کے خواجہ محمد تیمور مرحوم کے چھوٹے بھائی خواجہ محمد شہباز رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پرانہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام نمبردارہ شادی اسلام پورہ جبر میں کیا جس میں خواجہ ربنواز گوجرخان،خواجہ جمیل مغل،ریٹائرڈ منیجر محمد یونس،کرنل محمد شہزاد،چوہدری نصیر حفیظ،چوہدری مشتاق عباسی سٹور،خواجہ محمد شفیق ڈہوک حشمت،چوہدری محمد اشتیاق چیئرمین او پی ایل،ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست،چوہدری محمد ضمیر جبر،خواجہ محمد طاہر مکھیالہ،شیخ عبدالقدوس،چوہدری اورنگزیب،چوہدری فاروق جبر،راجہ صحبت سید ظہیر حسین شاہ،چوہدری محمد ارشد،اقصر علی گوجرخان،خواجہ محمد وسیم،خواجہ محمد طارق اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق سمیت دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محمد شہبا ز کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر یونین کونسل اسلام پورہ اور تھاتھی کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز سکولوں کا دورہ کیا

MPA Chaudhry Javed Kausar visits Government Girls and Boys Schools of Union Council Islam pura and Thathi

اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر یونین کونسل اسلام پورہ اور تھاتھی کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز سکولوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ہیڈ ٹیچرز سے ملاقات کرنے کے بعد اساتذہ کی کمی کے حوالے سے معلومات حاصل کی جس پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے تمام سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس ضمن میں اپنا کلیدی کردار ادا کروں گا اور جلد ہی سٹاف کی کمی کو پورا کروں گا انہوں نے کہا سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا میرا کام ہے تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں انہوں نے کہا آئندہ اجلاس میں یوسی اسلام پورہ اور تھاتھی کے سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آواز بلند کروں گا اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری محمد عدالت،نمبردار فیض،سابق چیئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی و دیگر بھی موجود تھے

غریبوں کو کوئی سہولت نہیں ملتی بنیادی مرکزی صحت نہ ہونے کی وجہ سے,سید آصف محمود شاہ نقیبی

Poor gets no facilities because of lack of basic health, Syed Asif Mehmood Shah Naqibi

اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) سید آصف محمود شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل اسلام پورہ میں تحصیل گوجرخان کی واحد یونین کونسل ہے جس میں گردونواح سے کافی علاقے لگتے ہیں لیکن یہاں غریبوں کو کوئی سہولت نہیں ملتی بنیادی مرکزی صحت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبر کے لوگ راجہ مناظر کیانی اور راجہ مقصود کیانی نے اپنی ذاتی زمین گورنمنٹ کو بنیادی مرکز صحت کے لیے دی ہے جس پر ڈسپنسری بنی ہے لوگوں کو تھوڑا بہت علاج ہوتا تھا لیکن اب نامعلوم وجوہات پر ڈسپنری بند کر دی گئی ہے اور عملہ غائب ہے ہزاروں غریب لوگ پریشانی کا شکار ہیں جن کے پاس پیسے ہیں وہ مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کرا لیتے ہیں اور وجو غریب ہیں وہ قاضیاں اور گوجرخان جانے پر مجبور ہیں انہوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور متعلقہ اعلیٰ احکا م سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہردوسرکھی چوہدری محمد یثرب کی والدہ اور چوہدری عامر ایڈووکیٹ کی دادی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Chaudhry Muhammad Yasrab mother passed away after a long illness in Hardo Surakhi.

اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) ہردوسرکھی چوہدری محمد یثرب کی والدہ اور چوہدری عامر ایڈووکیٹ کی دادی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں گزشتہ روز گیارہ بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ادھر شیخ پرویز اختر،چوہدری اورنگزیب،راجہ محمد فیاض صحافیوں میں شیخ محمد اخلاق،ممراز شیخ،شفیق الرحمن وارثی،وقاص الرحمن وارثی،جہانگیر افضل،راجہ طارق ایوب نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button