DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi meets Press Club Kotli Sattian delegation and senior journalists

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پریس کلب کوٹلی ستیاں کے وفد اور سنئیر صحافیوں کی ملاقات

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پریس کلب کوٹلی ستیاں کے وفد اور سنئیر صحافیوں کی ملاقات،ملکی اہم امور پر تبادلہ خیال اور رہائی پر مبارکباد،وفدجس میں سینئر صحافی عبد المجید کیانی،امجد محمود ستی، جاوید اختر ستی،صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی، حافظ عبد الستار الخیر ی،نائب صدر ساجد دھنیال،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طیبہ ناز کاظمی،سیکرٹری اطلاعات میمونہ عامر ستی و دیگر شریک تھے وفد کیساتھ گفتگو کرتے ہوے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کرپٹ اور چور حکومت کے ہوتے ہو ے اس ملک میں انصاف اور بہتری کی کوئی توقع نہیں واضح ہوچکاہے کہ ن لیگ کے دور میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن موجود ہ حکومت میں ہو رہی ہے حکومت کی نا کامی و نااہلی کی سب سے بڑی نشانی کوئی سرکار ی افسر انکی بات سننے کے لیے تیار نہیں جس کی بنیادی وجہ نیب جیسے کرپٹ ادارے نے کام کر نے والے اور ایماندار افسران کا بھی جینا حرام کیا ہوا ہے صحافیوں کیطرف سے پو چھے گئے سوالات پر شا ہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کا ہاوس تبدیلی کا کو ئی امکان نہیں اور نہ ہی اس سے ملک کے مسائل کا حل ممکن ہے، ملک کے مسائل کا واحد حل غیر جانبدار اور شفاف انتخابات میں ممکن ہے وقت آ گیا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ ملکی قیادت منتخب قیادت کرے یا خفیہ ہاتھ کریں

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم، نو ید ستی سے) بلاوڑ ہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ٹیکسی گاڑی نمبر jg362جس میں سوار 4مسافروں کو محمولی چوٹیں آ نے سے زخمی ہوے حادثہ بڑی چڑائی میں بریک فیل ہونے سے پیش آیا جس میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری مقامی لوگ فوری طور پر جاے حادثہ پر پہنچ گیجنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گاڑی جسے ڈرائیو نجم گلفراز سکنہ بلاوڑہ چلارہے تھے

کوٹلی ستیاں (تحصیل رپورٹر) فدا ستی کو ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر پیپلز پا رٹی کے رہنماء کمال ستی،راجہ بابر ستی، منصور ستی، جاوید ستی، عبدالحمید ستی و دیگر نے مبارک باد پیش کی ڈی ایس پی فدا ستی کا ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہونا ستی قبیلہ کے لیے اور خط کوہسا ر کے لیے فخر ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سر انجام دیے یہی وجہ ہے کہ اللہ نے فدا ستی کو کا میا بیوں سے نواز رہا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button